بھارتی ٹیم کی ہٹ دھرمی، ایشیا کپ کی ٹرافی محسن نقوی سے لینے سے انکار

دبئی(نیشنل ٹائمز) بھارتی کرکٹ بورڈ کے ایما پر بھارتی ٹیم کی ہٹ دھرمی بھی برقرار رہی اور انڈین ٹیم نے صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کر دیا۔
بھارتی ٹیم کی جانب سے صدر ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار پر محسن نقوی بھی ڈٹ گئے، جس کی وجہ سے بھارتی ٹیم کسی اور آفیشل سے بھی ٹرافی وصول نہ کر سکی۔انڈین ٹیم کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں فائنل تقریب تاخیرکا شکار ہوئی، اس دوران محسن نقوی، امپائرز اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑی سٹیڈیم پر موجود رہے، تاہم تقریب کے دوران پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں نے اپنے میڈلز وصول کئے جبکہ بھارتی کھلاڑیوں نے سٹیج کی جانب آنے سے انکار کر دیا۔بھارتی کرکٹر تلک ورما اور شیوام دوبے نے انفرادی حیثیت میں اپنے ایوارڈ وصول کئے جبکہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر نے پاکستانی کھلاڑیوں کو رنر اپ ایوارڈز بھی دیئے۔بی سی سی آئی نے اے سی سی کو باضابطہ طور پر ٹرافی نہ لینے کے بارے میں آگاہ کیا اور ٹرافی میدان سے واپس منگوا لی گئی۔تقریب کے میزبان سائمن ڈول نے بتایا کہ انہیں ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بھارتی ٹیم آج ٹرافی وصول نہیں کرے گی۔خیال رہے کہ ایشیا کپ کے دوران بھارتی ٹیم نے سپورٹس مین سپرٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نہ تو پاکستانی ٹیم سے ہاتھ ملایا اور نہ ہی فائنل سے قبل بھارتی کپتان نے پاکستانی کپتان کے ساتھ تصویر بنوائی۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کبھی بھی کرکٹ کے کھیل میں بھارت جیسی گندی سیاست نہیں دیکھی جتنی کہ اس ایشیا کپ میں دکھائی گئی ہے۔تجزیہ کاروں نے مطالبہ کیا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ اور بھارتی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ کی عزت کو داغدار کیا ہے، ایشین کرکٹ کونسل کو چاہیے کہ وہ ٹرافی کی تقریب سے ایشیا کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی کے ساتھ بائیکاٹ کرنے پر بھارتی ٹیم پر پابندی لگانے پر غور کرے۔



  تازہ ترین   
آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس آج، پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر کی قسط منظور ہونےکا امکان
ٹرانسپورٹرز کا آج لاہور سمیت پنجاب بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان
انڈونیشیا کے صدر کا دورہ پاکستان آج، مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کا امکان
بھارتی وزیر خارجہ کا بیان اشتعال انگیز، ہندوتوا نظریے کی تحقیقات کریں: دفتر خارجہ
آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس کل، پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر کی منظوری متوقع
ڈیرہ بگٹی: سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد جہنم واصل
بلوچستان میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر نے 100 ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال دیئے
نواز شریف کی قیادت میں آئندہ انتخابات میں تاریخی نتائج آئیں گے: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر