سروائیکل کینسر ویکسین سے متعلق جھوٹے پروپیگنڈےکے پیچھے بھارت ہے، مصطفیٰ کمال

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہےکہ سروائیکل کینسر ویکسین سے متعلق سوشل میڈیا پر جھوٹے پروپیگنڈے کے پیچھے دشمن ملک ہے، اہم ثبوت سامنے آگئے ہیں۔
جیو نیوز سے بات چیت میں مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ سروائیکل کینسرویکسین سے متعلق سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈا دشمن ملک پھیلا رہاہے، اس حوالے سے ملنے والے ثبوت چشم کشا ہیں، عوام پروپیگنڈا کرنے والوں کے مقاصد سمجھیں۔مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ سروائیکل کینسر کی ویکسین پہلے بھارت سے خریدی جا رہی تھی لیکن اب چین سے خریدی جا رہی ہے،کاروباری نقصان بھی پروپیگنڈےکی ایک بڑی وجہ ہوسکتی ہے۔وفاقی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی بیٹی کو میڈیا کے سامنے لا کر ویکسینیشن کروائی تو ویکسینیشن کی شرح 40 سے بڑھ کر 58 فیصد ہوگئی۔ اہلخانہ کا کہنا تھا کہ بیٹی کو ماسک پہنا کر لاؤں لیکن اس سے شکوک وشبہات جنم لے سکتے تھے، مجھے پوری قوم کی بچیاں عزیز ہیں اسی لیے اپنی بیٹی کو میڈیا کے سامنے لا کر ویکسینیشن کروائی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہم کسی بیماری کی ویکسین نہیں لیں گے تو اس سے کیسے بچ سکیں گے، میری بیٹی کو ویکسین لگوانے سے ویکسینیشن مہم پر مثبت اثرات پڑے ہیں اور اس حوالے سے مثبت ٹرینڈ دیکھا جا رہا ہے۔



  تازہ ترین   
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
ایران کے ساتھ جنگ نئے مرحلے میں داخل ہوچکی: جے ڈی وینس
پاکستان اور شام کا دفاعی شعبوں میں تعاون اور روابط بڑھانے پر اتفاق
روس کے یوکرین میں مزید فضائی حملے، 17 افراد ہلاک، 40 زخمی
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر