صوبائی حکومت نے یونیورسٹی آف وہاڑی کے قیام کی باضابطہ منظوری دے دی

وہاڑی( محمد یوسف بھٹی ) صوبائی حکومت نے یونیورسٹی آف وہاڑی کے قیام کی باضابطہ منظوری دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے سب کیمپس کو ضم کر کے نئی درسگاہ “یونیورسٹی آف وہاڑی” کے نام سے قائم کی جائے گی۔ یونیورسٹی کے قیام کا یہ منصوبہ صوبائی اسمبلی کے رکن میاں ثاقب خورشید کی کاوشوں کا نتیجہ ہے، جنہوں نے اس مقصد کے لیے متعدد بار وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات سے ملاقاتیں کیں اور معاملے کو حتمی شکل دلانے میں بھرپور کردار ادا کیا۔ فیصلے پر شہریوں اور طلبہ نے خوشی اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یونیورسٹی کے قیام سے نہ صرف وہاڑی بلکہ گردونواح کے اضلاع کے طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے بہتر مواقع میسر آئیں گے بلکہ علاقے میں تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔ اس موقع پر میاں ثاقب خورشید نے کہا کہ وہ اپنی تعلیم دوست پالیسی کے تحت وہاڑی کے طلبہ کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے اور مزید ادارے و گرانٹس لانے کے لیے کوشاں رہیں گے۔



  تازہ ترین   
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
ایران کے ساتھ جنگ نئے مرحلے میں داخل ہوچکی: جے ڈی وینس
پاکستان اور شام کا دفاعی شعبوں میں تعاون اور روابط بڑھانے پر اتفاق
روس کے یوکرین میں مزید فضائی حملے، 17 افراد ہلاک، 40 زخمی
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر