میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کیلئے ایڈمشن پالیسی کی منظوری:غریب کا ہر ہسپتال میں مفت علاج ہونا چاہئے:مریم نواز

لاہور (نیشنل ٹائمز)وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں پنجاب کے پبلک اورپرائیویٹ میڈیکل اینڈڈینٹل کالجز کیلئے ایڈمشن پالیسی کی منظوری دے دی گئی۔
اجلاس میں سرکاری میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ پاس کرنا ضروری قرار دیاگیا،اوورسیز پاکستانیزکے بچوں کیلئے 20ہزار ڈالر فیس مقررکی گئی،اجلاس میں پرائیویٹ میڈیکل کالج میں داخلے کیلئے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں فیس جمع کروانے کا فیصلہ کیاگیا ۔اجلاس میں پرائیویٹ ہسپتالوں میں پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ کے بعد لازمی سروس لینے کی باہم تجویز پر اتفاق کیا گیا۔پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں سپیشلسٹ کی مانگ کے مطابق ٹرینی ڈاکٹر کومتعلقہ شعبے میں سپیشلائزیشن کیلئے بھیجا جائے گا۔ پنجاب میں نئے میڈیکل کالج کی الگ بلڈنگ بنانے کے بجائے سرکاری یونیورسٹیوں میں ہی میڈیکل بلاک بنانے کی تجویز پر اتفاق کیاگیا اوروزیراعلیٰ نے پنجاب کے مختلف اداروں کے بورڈ آف مینجمنٹ کی منظوری دے دی۔مریم نواز نے کہاکہ پنجاب کے ہر ہسپتال میں غریب مریض کو روپیہ خرچ کئے بغیر مفت علاج کی سہولت ملنی چا ہئے ،میں چاہتی ہوں کہ کینسر کے ہر مریض کا علاج ممکن بنایا جائے ۔ دریں اثنا وزیراعلیٰ مریم نواز سے پاکستان میں تعینات آئرلینڈ کی پہلی ریذیڈنٹ سفیر میری او نیل نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک آئرلینڈ تعلقات کے فروغ،تجارتی مواقع،موسمیاتی تعاون،تعلیم، آئی ٹی اور عوامی روابط کے فروغ پر تفصیلی بات چیت کی گئی اورتجارتی،تعلیمی اور ماحولیاتی شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے آئرلینڈ کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اورمکمل معاونت کی یقین دہانی کرائی۔ مریم نوا زنے کہا کہ اسلام آباد میں آئرلینڈ کے پہلے سفارتخانے کا قیام تاریخی پیشرفت ہے ،پنجاب اور آئر لینڈ کے مابین موسمیاتی رزیلینس،پائیدار زراعت، رینیوایبل انرجی اور گرین ٹرانزیشن میں تعاون ممکن ہے ۔ پنجاب آئرلینڈ کو محض ایک سفارتی پارٹنر نہیں بلکہ ایک دوست کے طور پر دیکھتا ہے ۔



  تازہ ترین   
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
ایران کے ساتھ جنگ نئے مرحلے میں داخل ہوچکی: جے ڈی وینس
پاکستان اور شام کا دفاعی شعبوں میں تعاون اور روابط بڑھانے پر اتفاق
روس کے یوکرین میں مزید فضائی حملے، 17 افراد ہلاک، 40 زخمی
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر