سندھ ہائیکورٹ:عدالتی افسروں کو بیرونی دباؤ، مد اخلت سے بچانے کیلئے سیل قائم

کراچی (نیشنل ٹائمز)سندھ ہائی کورٹ نے عدالتی افسران کو بیرونی دباؤ اور مداخلت سے بچانے کے لیے جوڈیشل اوور سائٹ سیل قائم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔
رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جوڈیشل اوور سائٹ سیل کے قیام کا فیصلہ 11 جولائی 2025 کو چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں نیشنل جوڈیشل پالیسی ساز کمیٹی کے 53 ویں اجلاس کے فیصلے کی روشنی میں کیا گیا ہے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جوڈیشل اوور سائٹ سیل کی نگرانی سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس عدنان اقبال چودھری کریں گے ۔ رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ نے نوٹیفکیشن کی نقول تمام رجسٹرارز، ایڈیشنل رجسٹرارز اور سندھ بھر کے عدالتی افسران کے کورٹ ایسوسی ایٹس کو ارسال کرنے کے ہدایت کی ہے ۔قانونی ماہرین نے کہا ہے کہ جوڈیشل اوور سائٹ سیل کے قیام سے اب عدالتی افسروں کو ایک باضابطہ پلیٹ فارم دستیاب ہوگا جہاں وہ مداخلت یا دباؤ سے متعلق اپنی شکایات درج کراسکیں گے ۔



  تازہ ترین   
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
ایران کے ساتھ جنگ نئے مرحلے میں داخل ہوچکی: جے ڈی وینس
پاکستان اور شام کا دفاعی شعبوں میں تعاون اور روابط بڑھانے پر اتفاق
روس کے یوکرین میں مزید فضائی حملے، 17 افراد ہلاک، 40 زخمی
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر