متاثرین کو ریلیف دینے پر سندھ حکومت کو تکلیف کیوں ؟ عظمیٰ

لاہور (نیشنل ٹائمز)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن کو لاہور آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئیں ہم آپ کو دکھاتے ہیں۔
کہ پنجاب میں کیا ہو رہا ہے تاکہ آپ بھی سیکھ سکیں۔مریم نواز پنجاب میں سیلاب متاثرین کو ریلیف دے رہی ہیں، اس کی تکلیف سندھ حکومت کوکیوں ہورہی؟۔جن کی کارکردگی بتانے لائق نہیں، وہ سیاسی دکان بند کریں، شرجیل میمن کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں آپ کی اپیلوں سے اعتراض نہیں،آپ دن رات وفاق کو مشورے دیں لیکن اس میں کوئی حکمت تو ہو۔ پنجاب میں گندم کی کھپت سندھ سے ڈھائی گنا زیادہ ہے ۔ سندھ اپنی آبادی کی ضرورت کے مطابق گندم پیدا نہیں کرپاتا،اسی لیے دوسری جگہوں سے سپلائی درکار ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کل تک آپ سمیت آپ کی پوری جماعت سیلاب پر سیاست کررہے تھے ۔اچھی بات ہے اگر آج آپ نے سیلاب پر سیاست کرنے سے ہاتھ کھینچ لیا،قبل ازیں اپنے بیان میں صوبائی وزیر اطلاعات عظمٰی بخاری نے کہا کہ مریم نواز نے کل پوری قوم کے سامنے پنجاب کا مقدمہ پوری طاقت سے لڑا ہے ۔ پنجاب اور سیلاب متاثرین پر کسی کو سیاست کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ جو سیلاب متاثرین کے لیے عملی طور پر کچھ کر نہیں سکتے وہ غیر ضروری زبان درازی بھی مت کریں۔ جن کی اپنی کارکردگی بتانے لائق نہ ہو وہ دوسروں کے اچھے کاموں میں کیڑے تلاش کرتے ہیں۔ مریم نواز نے پنجاب میں میرٹ،گڈگورننس اور شفافیت کی مثال قائم کی ہے ۔



  تازہ ترین   
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
ایران کے ساتھ جنگ نئے مرحلے میں داخل ہوچکی: جے ڈی وینس
پاکستان اور شام کا دفاعی شعبوں میں تعاون اور روابط بڑھانے پر اتفاق
روس کے یوکرین میں مزید فضائی حملے، 17 افراد ہلاک، 40 زخمی
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر