مجبوری کے باعث حج پر نہ جاسکنے والے رجسٹرڈ عازمین کیلئے اچھی خبر سامنے آگئی

اسلام آباد( نیشنل ٹائمز) مجبوری کے باعث حج پر نہ جاسکنے والے رجسٹرڈ عازمین کیلئے اچھی خبر سامنے آئی ہے۔
جیو نیوز کے مطابق فوت یا شدید بیمارعازمین کےحوالے سے وزارت مذہبی امورکی پالیسی سامنےآگئی جس کے تحت کسی بھی مجبوری کے تحت حج پر نہ جانے والے یا فوتگی کی صورت میں ان افراد کا کوئی بھی دوسرا رشتے دار حج پر جانے کا اہل ہوگا۔ دستاویز کے مطابق مجبوری کی وجہ سےحج پرنہ جانے والاشخص بھی کسی کو نامزد کرسکتا ہے جب کہ بوجہ مجبوری حج پرنہ جاسکنے والے شخص کو رقم واپس لینےکا بھی اختیارہوگا۔دستاویز میں بتایاگیا ہےکہ رقم واپسی یا متبادل شخص کو حج پر بھجوانےکے لیے ٹھوس وجہ بتاناہوگی، رجسٹرڈ حاجی کی بیماری یا انتقال کا دستاویزی ثبوت بھی لازمی قراردیاگیا ہے۔ وزارت مذہبی امور کا کہنا ہےکہ حج پر نہ جانےکی وجہ درج کرکے اسٹیمپ پیپرجمع کرانا ہوگا، درخواست کےہمراہ بینک رسید اور شناختی کارڈ کی کاپی بھی دیناہوگی۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر