پنجاب: میڈیکل کالجز کی داخلہ پالیسی منظور، اوورسیز پاکستانی بچوں کی فیس 20 ہزار ڈالر مقرر

لاہور( نیشنل ٹائمز)پنجاب کے پبلک اور پرائیویٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں داخلے کیلئے ایڈمیشن پالیسی منظور کر لی گئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں محکمہ صحت سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے اور اجلاس میں پنجاب کے پبلک اور پرائیویٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کے لیے ایڈمیشن پالیسی کی منظوری بھی دی گئی۔سرکاری میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ پاس کرنا لازمی قرار دیا گیا جبکہ اوورسیز پاکستانیزکے بچوں کے لیے ایم ڈی کیٹ میں 20 ہزار ڈالر فیس مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نجی میڈیکل کالج کی لسٹ میں نام آنے پر امیدوار کو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) میں ایک تہائی فیس جمع کرانا ہوگی، نجی کالجز کی حتمی میرٹ لسٹ آنے کے بعد یو ایچ ایس کالج کو جمع شدہ ایک تہائی فیس ٹرانسفر کر دے گی۔ طلبہ حتمی میرٹ لسٹ آنے پر متعلقہ پرائیویٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میں ہی باقی فیس جمع کرائیں گے۔پرائیویٹ اسپتالوں میں پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ کے بعد لازمی سروس کی باہمی تجویز پر بھی اتفاق کیا گیا اور یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ ٹرینی ڈاکٹر کو پرائیویٹ میڈیکل کالجز کے متعلقہ شعبے میں اسپیشلائزیشن کے لیے بھیجا جائے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ساہیوال میں پہلی کامیاب انجیو پلاسٹی پر اطمینان کا اظہار کیا اور میو اسپتال لاہور کوابلیشن سینٹر میں علاج کے لیے فول پروف اور شفاف طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت کی گئی۔اجلاس میں نئے میڈیکل کالج کی الگ بلڈنگ بنانے کے بجائے سرکاری یونیورسٹیوں میں میڈیکل بلاک بنانے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کے مختلف اداروں کے بورڈ آف منیجمنٹ کی منظوری بھی دی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا پنجاب کے ہر اسپتال میں غریب مریض کو روپیہ خرچ کیے بغیر علاج کی سہولت ملنی چاہیے، چاہتی ہوں کہ کینسر کے ہر مریض کا علاج ممکن بنایا جائے۔اس موقع پر مریم نواز نے نواز شریف میڈیکل سٹی کے جلد قیام کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت بھی کی۔



  تازہ ترین   
یورپی یونین ، دوست ممالک کیساتھ تجارتی روابط بڑھانے پر غور
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر