بھارتی شکایت: حارث اور صاحبزادہ فرحان کا آئی سی سی کے سامنے مضبوط مؤقف، الزامات تسلیم کرنے سے انکار

دبئی (نیشنل ٹائمز) بھارت کی جانب سے آئی سی سی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے الزامات کا جواب دینے کے لیے قومی کرکٹر حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان میچ ریفری کے روبرو پیش ہو گئے۔
ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف میچ میں صاحبزادہ فرحان نے ففٹی اسکور کرنے کے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بلے کو بناوٹی گن بنا کر فائر کرنے کا اشارہ کیا تھا۔دوسری جانب فاسٹ بولر حارث رؤف نے میچ کے دوران وکٹ لینے کے بعد اور باؤنڈر لائن کے قریب فیلڈنگ کرتے ہوئے بھارتی تماشائیوں کی ہوٹنگ کا جواب دیتے ہوئے طیارہ تباہ ہونے کا اشارہ کیا تھا۔بھارتی کرکٹ بورڈ اور فینز کو پاکستان سے میچ جیتنے کے باوجود حارث رؤف کا انداز ایک آنکھ نہ بھایا اور بھارت نے پاکستان کرکٹرز کے خلاف آئی سی سی میں شکایت درج کرائی تھی۔بھارت کی جانب سے کی جانے والی شکایت پر آج حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان میچ ریفری رچی رچرڈسن کے سامنے پیش ہوئے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ میچ ریفری رچی رچرڈسن نے حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان سے مختلف نوعیت کے سوالات کیے۔ذرائع کے مطابق حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان نے تحریری طور پر بھی اپنے جوابات میچ ریفری کو جمع کرائے، کرکٹرز نے اپنا کیس مضبوط انداز میں میچ ریفری کے سامنے رکھا۔
حارٖث رؤف اور صاحبزادہ فرحان کا الزامات تسلیم کرنے سے انکار
ذرائع نے بتایا ہے کہ صاحبزادہ فرحان نے الزامات کا اعتراف نہیں کیا اور کہا کہ ان کی سیلیبریشن نا تو سیاسی نوعیت کی تھی اور نا ہی انہوں نے سیلیبریشن میں بھارت کو ٹارگٹ کیا تھا، پختون روایات میں ایسے ہی سیلیبریشن کرتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ میچ ریفری کی جانب سے حارث رؤف سے 6 صفر کا اشارہ کرنے کے بارے میں پوچھا گیا، حارث رؤف نے اپنے اوپر لگنے والے الزامات کے اعتراضات کا پوچھا تھا۔ذرائع کے مطابق حارث رؤف نے دوران سماعت کہا مجھے بتایا جائے کہ آپ لوگوں کے خیال میں اس کا کیا مطلب ہے، الزامات کے حق میں کوئی ثبوت نہیں ہے، حارث رؤف کے سوال پر ریفری رچی رچرڈسن خاموش ہوگئے۔ذرائع کا بتانا ہے میچ ریفری نےحارث رؤف سے کہا آپ کا اشارہ شاید کسی اور چیز کی طرف تھا، جس پر حارث رؤف نے کہا آپ بتائیں میں کس چیز کی طرف اشارہ کر رہا تھا؟ میچ ریفری نے حارث رؤف سے پوچھا آپ نے اشارہ بار بار کیوں کیا؟ جس پر فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ یہ صرف شائقین کے لیے تھا ،اس کے علاوہ کچھ نہیں تھا۔دوسری جانب گزشتہ روز پاکستان کی شکایت پر آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کی سرزنش کی اور تفصیلی فیصلے میں ان پر جرمانہ لگنے کا بھی امکان ہے۔



  تازہ ترین   
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ
امریکی حملے جنگی جرائم، ذمہ داروں کا عالمی سطح پر احتساب ہونا چاہیے: ایرانی صدر
ایران کے معاملے پر تمام آپشنز اب بھی موجود ہیں: وائٹ ہاؤس
سکیورٹی فورسز کا ’’آپریشن العزم‘‘، فتنہ الہندوستان کو بھاری نقصانات کا سامنا
امریکا نے حملے روکے تو ہم نے بھی جوابی کارروائیاں معطل کر دیں: ایرانی فوج
ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق
ایران پر ناکہ بندی بدستور نافذ، 2 جہاز ناکارہ بنائے، 12 کا راستہ تبدیل کر دیا: امریکی فوج
جنوبی لبنان کے قصبے سے اسرائیلی فوج کا انخلا، ملبے تلے سے 4 افراد کی لاشیں برآمد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر