پشاور(نیشنل ٹائمز)پشاور اور گردونواح میں زلزلے کے معمولی جھٹکے محسوس کیےگئے۔
جیو نیوز کے مطابق پشاور، اٹک لوئردیر، اپر دیر،سوات اور چترال میں زلزلےکےجھٹکےمحسوس کئےگئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ کی شدت 5 اشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلہ کی گہرائی 195کلومیٹر اور مرکز ہندوکش تھا۔ریسکیو حکام کے مطابق زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ملی ہے۔
پشاور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.5 ریکارڈ



