کراچی کے لوگ اتنے پروفیشنل ہیں کہ گرل فرینڈ بناتے وقت بھی ڈیل دیتے ہیں، میمونہ قدوس

کراچی (نیشنل ٹائمز) اداکارہ میمونہ قدوس کا کہنا ہے کہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے لوگ اتنے پروفیشنل ہیں کہ وہ مطلب کے سوا کوئی کام نہیں کرتے اور یہاں تک کہ گرل فرینڈ بناتے وقت بھی ڈیل دیتے ہیں۔

اداکارہ نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔

پروگرام کے دوران بات کرتے ہوئے میمونہ قدوس کا کہنا تھا کہ کراچی کے مقابلے لاہور کی شوبز انڈسٹری میں زیادہ گند ہیں، لاہور کے لوگ زیادہ غلط ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ شوبز انڈسٹری میں ہم جنس پرستی کا رجحان لاہور سے شروع ہوا، لاہور میں ایسی باتیں زیادہ ہیں۔

اداکارہ کے مطابق ایسا نہیں ہے کہ کراچی میں یہ سب کچھ نہیں ہوتا لیکن لاہور میں زیادہ گند ہے، وہاں سر عام پارٹیاں ہوتی ہیں جب کہ ایسے غلط کام نجی پارٹیوں میں کیے جانے چاہئیے۔

میمونہ قدوس کا کہنا تھا کہ لاہور کے لوگ زیادہ دکھاوا بھی کرتے ہیں، ان کے پاس لاکھوں روپے بھی نہیں ہوتے لیکن باتیں کروڑوں روپے کی کرتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ لاہور کے مقابلے کراچی کے لوگ زیادہ پروفیشنل ہیں اور وہاں اتنا پروفیشنل ازم ہے کہ انہوں نے انسانیت کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

اداکارہ نے بتایا کہ کراچی کے لوگ مطلب کے بغیر کچھ نہیں کرتے، وہاں تو گرل فرینڈ بناتے وقت بھی لوگ ڈیل دیتے ہیں۔

میمونہ قدوس نے بتایا کہ کراچی کے لوگ لڑکی کو ڈیل دیتے ہیں کہ اگر گرل فرینڈ بننا ہے تو یہ چیزیں ملیں گی اگر نہیں بننا تو کوئی بات نہیں۔

پوڈکاسٹ کے دوران بات کرتے ہوئے اداکارہ نے یہ اعتراف بھی کیا کہ شوبز انڈسٹری میں کاسٹنگ کاؤچ (کام کے بدلے جنسی تعلق) کا رجحان بھی رہا ہے اور یہ رجحان صرف خواتین تک محدود نہیں، مرد بھی اس کا شکار رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عزت صرف خواتین کی نہیں ہوتی، ہراساں صرف عورتیں نہیں ہوتیں بلکہ مرد حضرات بھی ہراسانی کا شکار ہوتے ہیں اور ان کے ساتھ بھی غلط ہوتا ہے۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم شہباز شریف کا صدرِ ایران سے رابطہ، اسرائیلی حملوں کی مذمت، یکجہتی کا اظہار کیا
پاکستان، سعودیہ، مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کل اسلام آباد میں ملاقات کریں گے
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے
ٹرمپ کی دنیا کے سب سے بڑے طیارہ بردار بحری جہاز پر ایرانی حملے کی تصدیق
پاکستان اور چین کا خطے میں امن اور سفارتی روابط کے فروغ کے عزم کا اعادہ
دونوں ممالک میں بات چیت کا عمل جاری، ایران ڈیل چاہتا ہے: امریکی صدر
ایران جنگ رکوانے کا مشن، اسلام آباد میں 29، 30 مارچ کو 4 فریقی اجلاس ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر