بلوچستان : ریلوے ٹریک پر 2 دھماکے، 13 مسافر زخمی

کوئٹہ (نیشنل ٹائمز) کوئٹہ کے قریب ریلوے ٹریک پر ایک دن میں دو دھماکوں کے نتیجے میں جعفر ایکسپریس کے 13 مسافر زخمی ہوگئے۔
کوئٹہ سے متصل مستونگ کے علاقے دشت میں سپیزنڈ کے قریب ریلوے ٹریک پرمنگل کے روز اس وقت دھماکا ہوا جب وہاں سے جعفر ایکسپریس گزر رہی تھی۔ دھماکے سے ٹرین کی متعدد بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ٹرین پشاور سے راولپنڈی، لاہور اور سکھر کے راستے کوئٹہ آرہی تھی۔ریلوے کنٹرول کے مطابق دھماکے سے 6 بوگیاں پٹڑی سے اتریں۔ ایس ایچ او لیویز اختر محمد نے بتایا کہ ایک بوگی الٹ گئی جس کی وجہ سے 13 مسافروں کو معمولی زخم آئے ۔عینی شاہدین کے مطابق بوگی الٹنے سے مسافر پھنس گئے جنہیں شیشے توڑ کر باہر نکالا گیا۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ریلوے حکام کے مطابق دھماکے سے پٹڑی کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔ پٹڑی کی بحالی اور متاثرہ بوگیوں کو اٹھانے کیلئے ریلیف ٹرین کوئٹہ سے بھیج دی گئی۔ٹرین میں 270 سے زائد مسافر سوار تھے جو واقعے کے بعد اپنی مدد آپ کے تحت منزل کی جانب روانہ ہو گئے ۔واقعے کے بعد ٹرین سروس معطل کردی گئی۔حکام کے مطابق دھماکے کی نوعیت اب تک معلوم نہیں ہوسکی جبکہ بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کر لیا گیا ہے ۔اس سے قبل منگل کی ہی صبح اس متاثرہ مقام سے چند کلومیٹر فاصلے پر ڈیگاری کراس کے مقام پر بھی دھماکا ہوا تھا تاہم اس میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا ۔ پہلے واقعے کے بعد جعفر ایکسپریس چار گھنٹے کی تاخیر سے کوئٹہ سے پشاور روانہ ہوئی تھی۔



  تازہ ترین   
یورپی یونین ، دوست ممالک کیساتھ تجارتی روابط بڑھانے پر غور
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر