صوبے میں فوجی کارروائیاں روکنا ہمارا اختیار نہیں:وزیر اعلیٰ گنڈاپور

پشاور، سیالکوٹ (نیشنل ٹائمز)خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہاہے کہ صوبے میں فوج جو کارروائیاں کر رہی ہے وہ آئین کے تحت ان کا حق ہے۔
اس پر ہمارا اختیار نہیں کہ ہم انہیں روک سکیں، اس جنگ کو کیسے لڑنا چاہیے وہ یہ ہے کہ مذاکرات کرنے چا ہئیں اور یہ جو کارروائیاں ہو رہی ہیں یہ مسئلے کا حل نہیں ہے ،افغانستان سے مثبت پیغام آیا ہے ، ان سے صوبائی حکومت مذاکرات کریگی،ملک کے اندر لاقانونیت ہے ،محسن نقوی نے ہر محکمے اور ہر ادارے کو تباہ کردیا ،ہم آزادی کے مشن سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور پشاور میں جلسہ کرکے ثابت کریں گے کہ پوری قوم بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے منگل کے روز پشاور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ وزیر اعٰلی خیبر پختونخوا نے کہا عام شہریوں کی ہلاکت ہمارے لئے قابلِ قبول نہیں، ہماری قبائلی علاقوں کے لوگوں سے بات ہوئی ہے ، ہم نام دینگے اور مذاکرات شروع کریں گے ،ہم آزادی کے مشن سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔ 27 ستمبرکو بانی پی ٹی آئی کے حکم پر جلسہ کررہے ہیں، ہم بڑا جلسہ کرکے ثابت کریں گے کہ لوگ بانی کے ساتھ کھڑے ہیں۔پورا صوبہ جب اکٹھا ہوگا تو اس کے لائحہ عمل پر بھی بات کریں گے ۔ پشاور میں پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر، عاطف خان و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا کہ اپنے قدرتی وسائل کا اختیار ہرگز کسی کو نہیں دیں گے ، ضم اضلاع کے ساتھ کیے گئے وعدے پورے نہیں ہوئے ۔اسد قیصر کا کہنا تھا کہ این ایف سی ایوارڈ میں اب تک کس نے رقم دی؟ سب کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ امن چاہتے ہیں۔اس موقع پر جنید اکبر نے کہا کہ بلوچستان میں قانون نہیں جس کی لاٹھی اس کی بھینس والا کام چل رہا ہے ۔سیالکوٹ میں جلسہ کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ 27 ستمبر کو پاکستان تحریک انصاف کا پشاور کا جلسہ تاریخی ہوگا۔ یہ جلسہ انقلاب کی پہلی کرن ثابت ہوگا۔ عوام پی ٹی آئی کی جدوجہد میں شانہ بشانہ ہیں۔پی ٹی آئی کے دھاندلی سے چھینے گئے انتخابی مینڈیٹ کو فوری واپس کرنا ہوگا، ملک پر مسلط کیا گیا کرپٹ نااہل ٹولہ قوم کی قیاد ت کرنے کا قطعی حقدار نہیں، ان سے جلد سے جلد چھٹکارا پانا ہوگا ۔اجلاس کے دوران گوجرانوالہ کے پی ٹی آئی ورکر قاسم کھوکھر جو 9 مئی کیس میں قید کے دوران سنٹرل جیل گوجرانوالہ میں وفات پا گیا تھا،اس کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعائے مغفرت بھی کی گئی۔



  تازہ ترین   
یورپی یونین ، دوست ممالک کیساتھ تجارتی روابط بڑھانے پر غور
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر