بینکنگ کورٹ ملازمین کو فوری جوڈیشل الاؤنس دینے کی استدعا مسترد

لاہور (نیشنل ٹائمز)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے بینکنگ کورٹ کے ملازمین کو فوری جوڈیشل الاؤنس دینے کی استدعا مسترد کردی۔
عدالت نے ریمارکس دئیے کہ متعدد وکلا نے شکایت کی کہ بینکنگ کورٹ کے ملازمین کام ہی نہیں کرتے ،جوڈیشل الاؤنس ان کو ملتا ہے جو کام کرتے ہیں ، بینکنگ کورٹ کے ملازم کرتے کیا ہیں ؟ وہ تو اپنی سیٹ پر بیٹھتے ہی نہیں ، سارا دن وکیل مصدقہ کاپی لینے کیلئے ان کے پیچھے اور یہ آگے ہوتے ہیں،جوڈیشل ملازمین کے وکیل احسن بھون نے موقف اختیار کیا کہ یہ مزدور طبقہ ہے ان کو بھی ریلیف دیا جائے ، عدالت نے واضح کیا کہ بینکنگ کورٹ کے ملازمین کو فوری ریلیف نہیں دے سکتے ،ان کے کیس کو مرکزی کیس کے ساتھ سن کر فیصلہ کریں گے ۔



  تازہ ترین   
یورپی یونین ، دوست ممالک کیساتھ تجارتی روابط بڑھانے پر غور
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر