حالات دیکھ کر لگتا ہے اس بار گندم کم لگے گی: وزیر فوڈ سکیورٹی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی رانا تنویر نے کہا ہے کہ حالات دیکھ کر لگتا ہے اس بار گندم کم لگے گی۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے فوڈ سکیورٹی کا اجلاس سید حسن طارق کی زیر صدارت ہوا جس میں وفاقی وزیر رانا تنویر شریک ہوئے۔ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر نے کہا کہ چینی گزشتہ سال سرپلس اور 13 لاکھ ٹن اضافی تھی، اکتوبر میں ہم نے 5 لاکھ ٹن چینی ایکسپورٹ کی۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ ہیٹ ویو آئی تو گنے میں سکروس کم ہوگئی اور پھرمافیا نے پھر جو کام کیا اس سے قیمت بڑھی ہے، اب ہم 150 ملین ڈالر کی چینی منگوا رہے ہیں، آج چینی 170 روپے فی کلو مل رہی ہے، 210 لاکھ ٹن چینی اس وقت ہمارے پاس ہے، اس بار پھر گنے کی بمپر کراپ تھی مگر اب سیلاب کی وجہ سے متاثر ہو سکتی ہے۔ رانا تنویر کا کہنا تھا کہ کوشش ہے اکتوبر کے پہلے ہفتے میں گندم پالیسی کا اعلان کردیں، دیکھنا ہے کہ گندم پالیسی میں سپورٹ پرائس رکھتے ہیں یا نہیں، میں نے تو تجویز دی کہ گندم کی سپورٹ قیمت رکھیں، وزیر اعظم بھی گندم سے متعلق مسلسل رابطے میں ہیں، آج آئی ایم ایف سے بات کررہے ہیں کہ گندم پر امدادی قیمت دے سکیں، میں نے پنجاب حکومت کو کہا ہے، گندم کی امدادی قمیت سے روٹی کی قیمت پر شاید ایک روپیہ فرق پڑے گا۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ چین کی سیٹلائٹ کمپنی سے بات کی ہے وہ سیلاب سے نقصان کا تخمینہ لگا کر بتائے گی، دو، چار روز میں سیلاب سے نقصانات کا اصل تخمینہ مل جائے گا۔ دوران اجلاس رکن کمیٹی عبدالقادر نے کہا کہ ہم جنوبی پنجاب میں گندم کی کاشت چھوڑ رہے ہیں، سیلاب نے کسان کو رگڑ دیا ہے، اس پر رانا تنویر نے کہا کہ جو حالات ہیں لگتا ہے اس سال گندم کم لگے گی، ایسے میں اگلے سال 1.5 ارب ڈالر کی گندم درآمد کرنا پڑے گی، گندم پر امدادی قیمت دینے سے متعلق آئی ایم ایف سے بات کررہے ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر