کراچی: گارڈن میں صفائی کیلئے آنیوالے باپ اور 2 بیٹے سیوریج مین ہول میں گر کر جاں بحق

کراچی (نیشنل ٹائمز)گارڈن عثمان آباد میں سیوریج مین ہول میں گر کر 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
علاقہ مکینوں کا بتانا ہے کہ مین ہول میں ڈوبنے والے تینوں افراد کو واٹر کارپوریشن نے صفائی کے لیے بلایا تھا، تینوں آپس میں باپ بیٹے تھے جو 15 ہزار روپے کے عوض صفائی کے لیے اترے تھے۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ مین ہول میں صفائی کے لیے اترنے والے تینوں افراد کو نکالنے کے لیے واٹر کارپوریشن کی گاڑیوں میں رسیاں تک نہیں تھیں۔ڈوبنے والے تینوں افراد کو بچانے کے لیے اترنے والے شخص کی حالت بھی تشویش ناک ہے جسے اسپتال منتقل منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کا بتانا ہے کہ گارڈن عثمان آباد کے سیوریج مین ہول میں صفائی کے دوران ڈوبنے والے 3 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر