پاک سعودیہ معاہدہ اُمت مسلمہ کا خواب تھا، یہ عالم اسلام کیلئے نیک شگون ہے: رانا ثنااللہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب معاہدہ اُمت مسلمہ کا خواب تھا کہ مسلم ممالک ایک ہوں، یہ معاہدہ عالم اسلام کے لیے نیک شگون اور حوصلے کا باعث ہے۔
رانا ثنا اللہ نے جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب معاشی اور پاکستان ایٹمی طاقت ہے ، جب یہ دونوں طاقتیں جمع ہوتی ہیں تو سپر پاور کے طور پر سامنے آتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پر حملہ ہوگا تو یہ بھی سعودی عرب پر حملہ سمجھا جائے گا، معاہدے میں دفاعی پیداوار بڑھانے سے متعلق بھی پیرا شامل ہے ، فخر کی بات ہے کہ دیگر ممالک دفاع کیلئے پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ معاہدے کے الفاظ ہیں کہ پاکستان پر حملہ سعودی عرب اور سعودیہ پر حملہ پاکستان پر تصور ہوگا، یہ معاہدہ اُمت مسلمہ کا خواب تھا کہ مسلم ممالک ایک ہوں، یہ معاہدہ عالم اسلام کے لیے نیک شگون اور حوصلے کا باعث ہے۔وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہاکہ میرا نہیں خیال کہ نیٹو کے سوا شاید دنیا میں ایسے معاہدے ہوئے ہوں، میرا نہیں خیال کہ امریکا کو اس معاہدے پر کوئی اعتراض ہوگا ، امریکا کوخوش ہونا چاہیے کہ یہ معاہدہ پاکستان کے ساتھ ہوا، یہ چین کے ساتھ بھی ہوسکتا تھا۔اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے معرکہ حق میں بھارت کو پھر جو جواب دیا دنیا نے دیکھا۔ پاکستان کا مؤقف تھا کہ ہم جارحیت نہیں کر رہے، بھارت نے حملہ کیا تو جواب دیا جائے گا۔مسئلہ کشمیر حل کرنا اب بھارت کی ضرورت بن جائے گی۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی سے بار بار کہا گیا کہ صدق دل سے معافی مانگ کر اپنے معاملات ٹھیک کریں۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر