خیبر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، چمکنی خودکش حملے کے ماسٹر مائنڈ سمیت 3 دہشتگرد ہلاک

لالہ چینہ(نیشنل ٹائمز)خیبرکے علاقے لالہ چینہ کے قریب سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے چمکنی خودکش حملے کے ماسٹر مائنڈ سمیت 3 دہشت گرد ہلاک کردیے ۔
سی ٹی ڈی کے مطابق لالہ چینہ کے قریب کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کا کمانڈر فضل نور اپنے دیگر ساتھیوں سمیت فرار ہوگیا تاہم 3 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے۔سی ٹی ڈی کا بتانا ہے کہ کارروائی میں ہلاک کیے گئے دہشتگردوں کی شناخت نعیم، کریم اور نورنبی کے نام سے ہوئی ہے۔سی ٹی ڈی کے مطابق نور نبی افغانستان کے علاقے ننگر ہار کا رہائشی تھا، دہشت گرد نعیم اورکریم چمکنی خودکش حملے کے ماسٹر مائنڈ تھے۔سی ٹی ڈی حکام نے بتایا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں سے 3 ایس ایم جیز، 12 میگزین اور 135 کارتوس برآمد ہوئے۔واضح رہے کہ دہشتگردوں نے 11 مئی کو تھانہ چمکنی کی حدود میں خودکش حملہ کیا تھا جس میں سب انسپکٹر سمیت2 پولیس اہلکار شہید ہوئے تھے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر