پرائیویٹ حج کے خواہشمندوں کیلئے اچھی خبر، عازمین آج سے درخواستیں جمع کرا سکیں گے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پرائیویٹ حج کے تحت عازمین حج کیلئے اچھی خبر سامنے آگئی۔
وزارت مذہبی امور کے اعلامیے کے مطابق پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت عازمین آج سے درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت 37 ہزار 903 عازمین حج درخواستیں جمع کراسکیں گے جبکہ گزشتہ سال رہ جانے والے 22 ہزار 97 عازمین نے بھی پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت رجسٹریشن کرا رکھی ہے۔اس حوالے سے وزارت مذہبی امور نے بتایا ہے کہ پرائیویٹ حج آپریٹرز گزشتہ برس کے عازمین کو پہلے موقع دیں گے اور عازمین کی رجسٹریشن مکمل ہونےکا بیان حلفی دیں گے۔اعلامیے کے مطابق پرائیویٹ حج آپریٹرز کا کوٹہ 60 ہزار مقرر کیا گیا ہے، گزشتہ برس کے22097 عازمین کے علاوہ نئے 37903 درخواست گزار امسال حج پر جا سکیں گے۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر