شہباز شریف کو سعودی جہازوں نے سلامی دی، ایک وزیراعظم کو الٹی سیدھی حرکتوں پر جہاز سے اتارا گیا: مریم

سرگودھا(نیشنل ٹائمز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہےکہ ایک وزیراعظم ہوا کرتا تھا جس کو الٹی سیدھی حرکتوں پر جہاز سے اتار دیا گیا کہ بھائی اترو جاؤ اور آج جب شہباز شریف کا جہاز سعودی ائیر اسپیس میں آیا تو اسے سعودی جنگی جہازوں نے سلامی دی۔
سرگودھا میں الیکٹرک بسوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ آج سرگودھا کے لیے 33 بسوں کا تحفہ لائی ہوں، شہر کے لیے 60 بسیں رکھی ہیں، سرگودھا ڈویژن کو 105 بسوں کا تحفہ دیں گے۔انہوں نے کہا حیرانی ہوئی کہ پورے سرگودھا ڈویژن میں دل کے امراض کا کوئی اسپتال نہیں، میں نے اسی روز فیصلہ کیا اور سرگودھا میں نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیولوجی پر کام شروع کرانے کا فیصلہ کیا، آج نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیولوجی نے کام شروع کردیا ہے، دل کے امراض میں مبتلا لوگوں کو اب فیصل آباداور ڈویژن سے دور جانے کی ضرورت نہیں۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بدترین سیلاب آیا، تین دریاؤں میں تاریخ کا سب سے بڑا سیلاب آیا، سیلاب کے باعث27 شہر اور 5 ہزار سے زائدگاؤں متاثر ہوئے، اگر ہماری تیاری نہ ہوتی تو بہت بڑا نقصان ہونے کا اندیشہ تھا، ہم نے 25 لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر پہنچایا، متاثرین کو خیموں میں آباد کیا اور خوراک فراہم کی، 22 لاکھ سے زائد مویشیوں کو بھی محفوظ مقام پر پہنچایا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک وزیراعظم ہوا کرتا تھا جس کو الٹی سیدھی حرکتوں پر جہاز سے اتار دیا گیا کہ بھائی اترو جاؤ، آج جب شہباز شریف کا جہاز سعودی ائیر اسپیس میں آیا تو اسے سعودی جنگی جہازوں نے سلامی دی، یہ جنگی جہازوں کی سلامی کسی سیاسی لیڈر کو نہیں بلکہ پاکستان کو دی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اڈیالا میں موجود شخص کو نہیں پتا کہ پاکستان اب آگے بڑھ گیا، وہ قصہ دیرینہ ہے، شہباز شریف کی تذلیل کرنے کوشش کی گئی، آج سعودی عرب میں جو عزت ملی دنیا دیکھتی رہ گئی، سعودی عرب نےکہا کہ پاکستان پر حملہ سعودی عرب پر حملہ تصور ہوگا، کبھی دیکھی ہے اتنی بڑی سفارتی کامیابی، سعودی عرب کے ساتھ کانٹریکٹ ایک کاغذ کا ٹکڑا نہیں، یہ دفاعی معاہدہ بہت بڑا کارنامہ ہے، حرمین شریفین کی پاسبانی کا شرف پاکستان کو ملا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر