کراچی: بچوں سے زیادتی کیس میں 4 بچیوں نے ملزم کو عدالت میں شناخت کرلیا

کراچی (نیشنل ٹائمز)قیوم آباد میں کمسن بچوں سے زیادتی کرنے والے ملزم کے خلاف متاثرہ بچیوں نے عدالت میں بیان قلم بند کروادیا۔
کراچی کے جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی جہاں متاثرہ 4 بچیوں نے جج کے روبرو ملزم شبیر احمد کو شناخت کیا۔عدالت میں بچیوں نے جج کے سامنے اپنا 164 کا بیان قلمبند کروایا اور کہا کہ عدالت میں موجود اسی ملزم نے ہمارے ساتھ زیادتی کی تھی۔دوسری جانب پولیس نے ملزم کے اعترافی جرم کے لیے عدالت میں درخواست دائر کردی جس میں کہا گیا ہےکہ ملزم اعتراف جرم کرنا چاہتا ہے۔بچوں سے زیادتی کا ملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہے اور اس کے خلاف 7 مقدمات درج ہیں۔پولیس کے مطابق ملزم کو اہل علاقہ کی شکایت پر گرفتار کیا گیا، ملزم 2016 سے بچوں، بچیوں سے زیادتی کرکے ویڈیوز بناتا تھا، ملزم کے خلاف تھانا ڈیفنس میں مقدمات درج ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر