گوجرانوالہ: مضرصحت کھانا کھانے سے 4 بچوں کی اموات،کھانے میں زہر کی تصدیق ہوگئی

گوجرانوالہ (نیشنل ٹائمز)مضر صحت کھانا کھانے سے مرنے والے بچوں کے کھانے میں زہر کا انکشاف ہوا ہے۔
جیو نیوز کےمطابق گوجرانوالہ کے علاقے موڑ ایمن آباد میں 29 جون کو زہریلے کھانے سے 4 بچوں کی حالت خراب ہوگئی تھی جس کے باعث 3 بچے پہلے ہی دم توڑ گئے تھے جب کہ چوتھی بچی گزشتہ رات انتقال کرگئی۔اس حوالے سے پنجاب فارنزک لیبارٹری نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ بچوں کی موت زہر سے ہوئی ہے اور مرنے والے 3 بچوں میں فاسفین پوائزن کے شواہد ملے ہیں۔سی پی او کے مطابق کھانے میں کوئی زہریلی چیز گری یا زہر ملایا گیا، اس حوالے سے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں ٹیم تحقیقات کررہی ہے۔واضح رہے کہ زہریلا کھانا کھانے سے 11 سالہ نور فاطمہ،8 سالہ حیدر اور 5 سالہ جنت اسپتال میں دم توڑ گئے تھے جب کہ گزشتہ رات 13 سالہ ایمن بھی دم توڑ گئی۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر