جسٹس بابر ستار کا فیصلہ معطل، چیئرمین پی ٹی اے عہدے پر بحال

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو عہدے سے ہٹانے کا جسٹس بابر ستار کا فیصلہ معطل کردیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محمدآصف اورجسٹس انعام امین منہاس پرمشتمل 2 رکنی بینچ نے چیئرمین پی ٹی اے کی انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی جس سلسلے میں چیئرمین پی ٹی اے میجرجنرل(ر)حفیظ الرحمان کے وکیل قاسم ودود عدالت میں پیش ہوئے۔پی ٹی اے، وفاق اوربرطرف چیئرمین کی جانب سے انٹراکورٹ اپیلیں دائر کی گئی تھیں اور اس حوالے سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور دیگر بھی عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔دوان سماعت پی ٹی اے کے وکیل سلمان منصور نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ داخل کی گئی درخواست میں جو استدعا بھی نہیں کی گئی وہ ریلیف بھی دے دیا گیا، چیئرمین پی ٹی اے کو ہٹانے سے قبل نا رولز کوچیلنج کیا گیا اور نا ہی اٹارنی جنرل کونوٹس ہوا۔وکیل پی ٹی اے نے عدالت کے سامنے مؤقف اختیارکیا کہ اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرنا ضروری تھا کیونکہ دائر کردہ پٹیشن میں جو استدعا نا کی گئی ہو، اس کو آرٹیکل 199 میں نہیں دیکھا جا سکتا۔سلمان منصور نے مزید کہا کورٹ نے خود لکھا ہے کہ ساری بحث ابھی مکمل نہیں ہوئی اور اعتراضات پرمشتمل دو درخواستیں بھی دائرہوئیں انہیں دیکھے بغیرفیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔سلمان منصور کا دلائل میں کہنا تھا کہ درخواست کے قابل سماعت ہونے کے اعتراضات پر تو دلائل ہونے باقی تھے مگر جب وکلا چھٹی پر تھے تو اس روز سماعت مکمل کہہ کر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔سلمان منصور کے دلائل پر جسٹس محمد آصف نے ان سے مکالمہ کیا کہ آپ کو تو کافی موقع دیا گیا تھا۔بعد ازاں عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمان کو ہٹانے کا جسٹس بابر ستار کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے انہیں عہدے پر بحال کردیا۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر