کسانوں پر ٹیکس ختم نہیں کرسکتے، ریلیف پیکیج تیار : مرادشاہ

کراچی (نیشنل ٹائمز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ان کی حکومت سیلاب سے متاثرہ کاشتکاروں کی بھرپور مدد کر رہی ہے، زرعی ٹیکسوں کا جائزہ لینا ہوگا، ہم کسانوں پر ٹیکس مکمل طور پر ختم نہیں کر سکتے۔۔۔
لیکن اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ہماری آمدنی کے اہداف پورے ہوں، سندھ حکومت نے بلاول بھٹو کی ہدایت پر کسانوں کیلئے ریلیف پیکیج تیار کر لیا ہے ۔مراد علی شاہ نے مرکز برائے معذوری شمولیت کورنگی کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خبردار کیا اگر زرعی ایمرجنسی نافذ نہ کی گئی تو دسمبر اور جنوری کے بعد ملک کو گندم کی قلت کا سامنا ہو سکتا ہے ، بلاول کا زرعی ایمرجنسی کا مطالبہ صرف کسانوں کیلئے نہیں بلکہ پوری قوم کے مفاد میں ہے ۔انہوں نے کہا ہم کراچی شہر کے مسائل حل کریں گے ،ہم سب مل کر آنے والی نسلوں کے لئے روشن مستقبل بنائیں گے ۔ وزیراعلیٰ کا سیلاب کی صورتحال پر کہناتھاکہ اللہ کا شکر ہے گڈو بیراج پر پانی کی سطح کم ہونا شروع ہوگئی ہے ، اگرچہ سکھر بیراج پر اب بھی اونچے بہاؤ ہیں جو جلد کم ہونے کی توقع ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر