اسلام آباد ہائیکورٹ:چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل(ر)حفیظ الرحمان کو ہٹانے کا حکم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔
جسٹس بابر ستار کی عدالت نے محفوظ فیصلہ سنادیا ،99 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ میں عدالت نے چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست منظور کرتے ہوئے کہا چیئرمین پی ٹی اے کی تعیناتی قانونی طور پر درست نہیں ہوئی،چیئرمین پی ٹی اے کو فوری عہدے سے ہٹایا جائے اورسینئر ممبر کو چیئرمین پی ٹی اے عارضی طور پر تعینات کیا جائے ۔دوسری طرف اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلہ کے خلاف چیئرمین پی ٹی اے نے انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی ۔ چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر )حفیظ الرحمٰن نے آرڈیننس 1972ئکے تحت دائراپیل میں موقف اختیار کیاہے کہ مجھے پہلے 24 مئی 2023 کو پی ٹی اے میں ممبر (انتظامیہ )مقرر کیا گیا اور 25 مئی 2023 کو چیئرمین پی ٹی اے کے طور پر تعینات کیا گیا ، بطورچیئرمین پی ٹی اے قوانین اور ضوابط کے مطابق اپنے کام انجام دے رہا ہوں، یہ اپیل چیئرمین پی ٹی اے کی قانونی تعیناتی کو ثابت کرنے کے لئے دائر کی گئی ہے ، چیئرمین پی ٹی اے نے عدالت سے اپیل فوری سماعت کیلئے مقرر کرنے کی درخواست کی ہے ۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر