اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) انسانی حقوق کی معروف وکیل ایمان زینب مزاری نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر کرنے کے بعد اضافی دستاویزات بھی جمع کرا دی ہیں۔
ان دستاویزات میں اسلام آباد ہائیکورٹ کی خواتین ہراسمنٹ کمیٹی کی سربراہی میں تبدیلی سے متعلق نوٹیفکیشن بھی شامل ہے ۔ایمان مزاری نے سپریم جوڈیشل کونسل سے رجوع کرتے ہوئے مؤقف اپنایا تھا کہ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے کمرہ عدالت میں ان کے حوالے سے ایسے ریمارکس دئیے جو عدالتی منصب کے شایانِ شان نہیں تھے ، یہ طرز عمل آئینی اور عدالتی تقاضوں کے منافی ہے ، لہٰذا سپریم جوڈیشل کونسل چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے خلاف کارروائی کرے ۔
ایمان مزاری نے سپریم جوڈیشل کونسل میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کیخلاف اضافی دستاویزات جمع کرادیں



