20سال قبل 200 ٹرینیں چلتی تھیں، اب صرف 100 ٹرینیں چلتی ہیں: سیکرٹری ریلوے کا انکشاف

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) سیکرٹری ریلوے نے انکشاف کیا ہےکہ 20 سال قبل ریلوے 200 ٹرینیں چلاتی تھی اور اب صرف 100 ٹرینیں چلتی ہیں۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی ریلوے کے اجلاس کے دوران سیکرٹری ریلوے نے بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان ریلوے کا 20 سال میں آپریشن بہت زیادہ کم ہوا ہے، 20 سال قبل ریلوے 200 ٹرینیں چلاتی تھی اور اب صرف 100ٹرینیں چلتی ہیں۔سیکرٹری ریلوے کے مطابق فنانشل اور پرانے انفرااسٹرکچر کی بری حالت کی وجہ سے مسائل کا سامنا ہے، ہم وہ ریونیو نہیں بناپاتے جو نجی شخص کرلیتا ہے،کراچی سے 8 سے 9 ایکسپورٹ ٹرینیں چلارہے ہیں جب کہ لاہور، راولپنڈی اور پشاور میں فریٹ ٹرینیں لےکرجارہے ہیں۔اس موقع پر ناصر بٹ نے کہا کہ 20 سال میں ریلوے بند ہو جائے گی۔کامل علی آغا نے سوال کیا کہ ریلوےآؤٹ سورس کیوں کی جارہی ہے ،جب پہلی ہی ٹرین عدالت میں چلی گئی۔روبینہ خالد نے کہا کہ ٹرین کو آؤٹ سورس کرنا سمجھ نہیں آتا، جاپان نے ٹرین کو آؤٹ سورس نہیں کیا ۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر