میانوالی نے ایک شخص کو اقتدار کی کرسی پر بیٹھایا اس نے کچھ نہ کیا: مریم نواز

لاہور،مظفرگڑھ،میانوالی (نیشنل ٹائمز)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے میانوالی میں الیکٹرک بس کے تاریخی پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا۔ مریم نواز نے افتتاحی تقریب سے خطاب میں خواتین،بزرگوں اورطلبا کیلئے بس میں فری سفر کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا الیکٹرک بس میں بیٹھ کر جہاں مرضی جائیں کرایہ صرف 20روپے ہوگاکیونکہ لوگ زیادہ کرایہ دیکر کر مشکل سے سفر کرتے ہیں۔میانوالی کے مضافات سے کام پر جانیوالے لوگ آج سے الیکٹرک بس میں سفر کریں گے ۔الیکٹرک بس میں خواتین کیلئے الگ کمپارٹمنٹ ہے ، جہاں نگرانی کیلئے کیمرے بھی موجود ہیں۔انہوں نے کہا میانوالی کے لوگوں نے ایک شخص کو اقتدار کی سب سے بڑی کرسی پر بٹھایالیکن اس نے کچھ نہیں کیا، میانوالی میں نوازشریف کی بیٹی عوام کیلئے الیکٹرک بس لائی ہے ۔الیکٹرک بس کا آغاز سب سے پہلے میانوالی سے کیاہے ۔ووٹ دیں یا نہ دیں،ہم خدمت کرتے رہیں گے ۔لوگ حیران ہیں میانوالی سے الیکٹرک بس کا آغاز کیوں کیا؟۔ مریم نواز نے کہا میانوالی نے مجھے اپنا بنالیا ہے اورمیں نے بھی میانوالی کو اپنا بنا لیا ہے ۔لوگوں کا دکھ بانٹنے علی پور اوردیگر شہروں میں جارہی ہوں۔جب تک سیلاب متاثرین گھروں میں واپس نہیں جاتے چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔سیلاب میں ہونے والے ہر فرد کے نقصان کوپورا کریں گے ۔انہوں نے کہا میر ے لئے ہر شہر اورشہری برابر ہے ۔گجرات کے لوگ بھی سی ایم بنے لیکن وہاں پنجاب کا بدترین سیوریج سسٹم ہے ۔ یہ لوگ جوڑ توڑ اورکاروبار بڑھانے میں لگے رہے ،گجرات کے سیوریج کیلئے کوئی کام نہیں کیا۔وزیراعلیٰ نے کہا گجرات میں 26ارب روپے کی لاگت سے نیا سیوریج سسٹم لارہے ہیں۔انہوں نے کہا سیلاب متاثرین کو مہمانوں کی طرح ٹریٹ کررہے ہیں،کیمپوں میں بچوں کو دودھ اورپھل مل رہے ہیں۔انہوں نے کہا اگر ہم تیار نہ ہوتے تو تاریخ کے سب سے بڑے سیلاب کا سامنا نہ کرپاتے ۔ماضی میں ایک پرائم منسٹر عینک لگاکر متاثرہ علاقوں کے دورے کیا کرتا تھا۔چیف منسٹر لیڈ کرتی ہے تو ٹیم پھر کام کرتی ہے ۔لوگوں کو اعتراض ہے ،سی ایم خود کیوں نکلتی ہے ، سسٹم کیوں خود کام نہیں کرتا۔ابھی ہم لوگ اخلاقیات کی اس سطح پر نہیں پہنچے کہ خود بخود کام کرنا شروع کردیں۔مجھ پر تنقید کرنے والے سن لیں میں تمہاری بے بسی سمجھتی ہوں۔راوی میں طغیانی کا جائزہ لینے کیلئے کشتی میں بیٹھی تو اعتراضات شرو ع ہوگئے ۔مخالفین پریشان ہیں کہ یہ اتنا کام کیوں کررہی ہے ۔قبل ازیں وزیر اعلیٰ جہاز چوک پہنچیں اور بس سٹاپ سے الیکٹرک بس پر سوار ہوئیں۔وزیر اعلیٰ نے الیکٹرک بس میں سفر کرکے پراجیکٹ کاباضابطہ آغاز کیا۔وزیر اعلیٰ نے بس سٹاپ پرمسافر خواتین سے بات چیت کی ۔دریں اثنائوزیر اعلیٰ مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور پہنچ گئیں اور سیلاب سے متاثر علی پورشہر کا دورہ کیا۔وزیراعلیٰ نے گورنمنٹ ہائی سکول میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ کا بھی دورہ کیا۔ جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو امدادی رقوم کے چیک پیش کئے ۔وزیراعلیٰ نے سیلاب متاثرین سے بات چیت کی اور گھل مل گئیں۔ وزیر اعلیٰ نے دیگ سے خود سالن ڈال کر سیلاب متاثرین کو پیش کیا اور متاثرہ خواتین کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا۔وزیر اعلیٰ نے لاہور ایئر پورٹ سے غزہ کے عوام کے لئے امدادی سامان روانہ کیا۔ جمہوریت کے عالمی دن پراپنے پیغام مریم نواز شریف نے کہا طاقت کا اصل سرچشمہ عوام ہیں اور عوام کی رائے ہی ترقی کا پہلا زینہ ہے ۔فتنہ فساد اور تشدد کی بنیاد پر رائے سازی جمہوریت کی روح کے منافی ہے ۔معیشت جمہوریت کے بغیر پائیدار ترقی نہیں کر سکتی۔جمہوریت وہ آئینہ ہے جس میں ہم اپنی غلطیاں کو دیکھ کر درست کر سکتے ہیں۔اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے ، دشمنی نہیں یہی وہ سبق ہے جو ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کو دینا ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر