کراچی: پٹاخہ فیکٹری دھماکے میں جاں بحق شہری کی بیوہ نے گودام مالک پر ہرجانے کا دعویٰ کردیا

کراچی(نیشنل ٹائمز)پٹاخہ فیکٹری دھماکے میں جاں بحق میڈیکل لیب کے مالک کی بیوی نے گودام مالک پر ہرجانے کا دعویٰ کردیا۔
جیو نیوز کے مطابق گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے ایم اے جناح روڈ پر پٹاخوں کے گودام میں ہونے والے دھماکے کے کیس میں جاں بحق میڈیکل لیب کےمالک کی بیوی نے بھی گودام مالکان کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق متوفی کی بیوہ نے سندھ حکومت اور فیکٹری مالکان سے 6 کروڑ 45 لاکھ روپے ہرجانہ مانگ لیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ فیکٹری اور گودام مالکان کی غفلت کے باعث درخواست گزار کے شوہر جاں بحق ہوئے ہیں اس لیے انہیں ہرجانہ دیا جائے۔ واضح رہے 21 اگست کو ایم اے جناح روڈ پر پٹاخوں کے گودام میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی تھی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں جاں بحق اور 34 زخمی ہوگئے تھے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر