ایشیاکپ ٹی ٹوئنٹی: بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

دبئی (نیشنل ٹائمز) ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 2025 کے چھٹے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں گروپ اے کا ہائی وولٹیج میچ دبئی میں کھیلا گیا جہاں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

بھارت کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ لائن بری طرح لڑکھڑا گئی ، ٹاپ آرڈر آؤٹ آف آرڈر ہوگیا، قومی ٹیم بھارت کو جیت کیلئے 128 رنز کا ہدف دے سکی۔

پاکستانی ٹیم نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 127 رنز بنائے۔

بھارت کیخلاف پاکستان کی پہلی وکٹ پہلی ہی گیند پر گری، صائم ایوب پانڈیا کی گیند پر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان کے دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی محمد حارث تھے جو 6 کے مجموعی اسکور پر 3 رنز بنا کر بمراہ کے ہاتھوں وکٹ گنوا بیٹھے۔

45 کے مجموعی اسکور پر فخر زمان 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، انہیں اکشر پٹیل نے آؤٹ کیا۔ ان کے بعد پاکستانی کپتان سلمان آغا بھی 3 رنز بنا کر اکشر پٹیل کے ہاتھوں آؤٹ ہوگئے۔

سلمان آغا کے بعد آنے والے بلے باز حسن نواز بھی64 کے مجموعی اسکور پر 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، انہیں کلدیپ یادیو نے آؤٹ کیا۔ ان کے بعد حسن نواز بھی پہلی ہی گیند پر کلدیپ یادیو کا شکار بن گئے۔

83 رنز پر صاحبزادہ فرحان بھی ہمت ہار گئے اور کلدیپ یادیو کو وکٹ دے بیٹھے، انہوں نے 44 گیندوں پر 40 رنز بنائے۔ پاکستان کی آٹھویں وکٹ 97 رنز پر گری جب فہیم اشرف 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
بھارت کیخلاف پاکستان کی نویں وکٹ 111 رنز پرگری، سفیان مقیم 10رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

شاہین آفریدی نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو سہارا دیا اور 16 گیندوں پر 4 چھکوں کی مدد سے 33 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو نے 3، بمراہ اور اکشر پٹیل نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

بھارت نے 127 رنز کا ہدف 16 ویں اوور میں 3 وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔

بھارت کی جانب سے ابھیشک شرما اور تلک ورما نے 31،31 رنز بنائے، شبمن گل 10 رنز بناسکے۔

ان کے علاوہ شیوم دوبے نے 10 اور کپتان سوریا کمار یادیو نے 47 رنز بنائے اور ناقابل شکست رہے۔

پاکستان کی جانب سے تینوں وکٹیں صائم ایوب نے حاصل کیں۔



  تازہ ترین   
سہیل آفریدی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا منتخب، احتجاجی سیاست کا چیمپئن ہوں: پہلا خطاب
کراچی میں کہیں احتجاج نہیں ہورہا، شہری افواہوں پر کان نہ دھریں: پولیس
وزیراعظم غزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کیلئے مصر پہنچ گئے
مذہب کے نام پر تشدد کا سبق پڑھانا، معاشرہ یرغمال بنانا بند ہونا چاہئے: خواجہ آصف
غزہ امن معاہدے پر 20 ملکی سربراہی اجلاس، وزیراعظم شہباز شریف مصر روانہ
آئی ایم ایف سے پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس چھوٹ کی تجویز مسترد، 6 ارب ڈالر کا منصوبہ خطرے میں پڑگیا
افغانستان سے اٹھنے والی دہشتگردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، آئی ایس پی آر
پاکستان پرامن مذاکرات کا حامی ہے، تاہم کسی بھی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا: ترجمان دفتر خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر