بیجنگ (نیشنل ٹائمز) صدر پاکستان آصف علی زرداری شنگھائی پہنچ گئے جہاں ان کا ایئرپورٹ پر پُرتپاک استقبال کیا گیا۔ صدر مملکت کو مسٹر چَن قُن، نائب چیئرمین سی پی پی سی سی شنگھائی کمیٹی نے خوش آمدید کہا۔ استقبال کی تقریب میں ڈی جی فارن افیئرز آفس شنگھائی محترمہ ما یِنگ ہُوئی بھی موجود تھیں۔ اس کے علاوہ پاکستان کے قونصل جنرل اور سفارتخانے کے دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
آصف علی زرداری کا شنگھائی آمد، مقامی حکام اور پاکستانی سفارتکاروں نے خوش آمدید کہا



