بھارت نے سیلاب سے متعلق تفصیلی معلومات فراہم نہیں کیں، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا ہے کہ بھارت نے دریاؤں میں سیلاب سے متعلق سفارتی ذرائع سے کچھ معلومات دیں جو تفصیلی نہیں تھیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ بھارت نے انڈس واٹر کمشنر کا طے شدہ چینل استعمال نہیں کیا اور سفارتی ذرائع سے جو معلومات دی گئیں وہ تفصیلی نہیں تھیں۔ترجمان دفترخارجہ نے زور دیا کہ بھارت کو سندھ طاس معاہدے کی تمام شقوں پر مکمل عمل کرنا چاہیے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ سیلاب سے متعلق فلیش اپیل کا فیصلہ نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی ( این ڈی ایم اے) کرے گی اور وزارت خارجہ ہر فیصلے پر عمل کے لیے تیار ہے۔یاد رہے کہ بھارت نے آبی دہشتگردی کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے دریائے ستلج اور راوی میں پانی چھوڑ دیا تھا جس کے باعث پاکستان کے کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی جو تاحال برقرار ہے۔سیلاب کے باعث لوگوں کے مال مویشی، گھر، بستیاں سب ڈوب گئے اور عارضی کیمپوں میں رہائش اختیار کیے سیلاب متاثرین حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر