یہ سیاست کا وقت نہیں، مصیبت کی گھڑی میں سیلاب متاثرین کی مدد اہم ہے: چیئرمین پی ٹی آئی

حافظ آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ یہ سیاست کا وقت نہیں، مصیبت کی گھڑی میں سیلاب متاثرین کی مدد اہم ہے۔
حافظ آباد میں سیلاب سے متاثرہ دیہات میں میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ سیاست کو ایک طرف رکھ کرسیلاب متاثرین کی مدد کےلیے ایک ہوناضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ سیاست کا وقت نہیں، مصیبت کی گھڑی میں سیلاب متاثرین کی مدد اہم ہے، قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے بھی نیشنل ایکشن پلان بنایا جائے، حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کی امدادی سرگرمیوں سے مطمئن نہیں۔ان کا کہنا تھاکہ اپنے سیلاب متاثرہ بہن بھائیوں کی امداد کے لیے عوام کو نکلنا ہوگا۔پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھاکہ ایک مخصوص سیاسی جماعت پرسختیاں بندکی جائیں، 3 سال سے ہم سختیاں برداشت کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں بانی پی ٹی آئی کے نمائندے کی حیثیت سے آیاہوں، لوگ مجھ پر بےشک تنقید کریں مجھےاس کی کوئی پرواہ نہیں، مجھے بانی پی ٹی آئی کا اعتماد حاصل ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر