سی ای او کے الیکٹرک کی صوبائی محتسب کیخلاف درخواست، گورنر سندھ کو اپیل پر مقررہ مدت میں فیصلہ کرنیکا حکم

کراچی(نیشنل ٹائمز)سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کی صوبائی محتسب کے خلاف درخواست پر سندھ ہائیکورٹ نے گورنر سندھ کو مقررہ مدت میں مونس علوی کی اپیل پر فیصلہ کرنے کا حکم دیا ہے۔
مونس علوی کی جانب سے صوبائی محتسب کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی۔وکیل شکایت کنندہ کی جانب سے عدالتی تجویز پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا گیا کہ مونس علوی کی ہائیکورٹ میں درخواست قابل سماعت نہیں ہے، کسی فورم کی غیر موجودگی میں ہی ہائیکورٹ درخواست سن سکتی ہے۔وکیل شکایت کنندہ نے کہا کہ مونس علوی کی اپیل گورنر سندھ کے روبرو زیر التوا ہے، اگر مونس علوی ہائی کورٹ میں اپیل چلانا چاہتے ہیں تو گورنرکے روبرو اپیل واپس لیں۔سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کے وکیل نے کہا گورنر سندھ کے روبرو اپیل پربھی شکایت کنندہ نےکارروائی ملتوی کرنے کی استدعا کی۔جسٹس اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیے عدالت گورنر سندھ کو مقررہ مدت میں اپیل پر فیصلہ کرنے کی ہدایت کر سکتی ہے۔وکیل مونس علوی کا کہنا تھا قوانین کے مطابق گورنر نے اپیل پر90 روز میں فیصلہ کرنا ہوتا ہے، صوبائی محتسب کو کے الیکٹرک کے خلاف کارروائی کا اختیار ہی نہیں ہے۔عدالت نے کہا کہ فریقین تجویز سے اتفاق نہیں کرتے تو دلائل سن کر دائرہ اختیار کا تعین کریں گے۔سندھ ہائیکورٹ نے صوبائی محتسب کے فیصلے کو معطل کرنے کے عبوری حکم نامے میں آئندہ سماعت تک توسیع کرتے ہوئے درخواست کی مزید سماعت 4 ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر