احسن اقبال کی زیر صدارت اجلاس، 236 ارب کے 7 ترقیاتی منصوبے منظور

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز)سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) نے 3 میگا پروجیکٹس سمیت 236 ارب کے 7 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت اجلاس میں ہوا 236 ارب روپے کے 7 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی جبکہ 228 ارب روپے مالیت کے تین میگا منصوبوں کو حتمی منظوری کیلئے ایکنک کو بھی بھیج دیاگیا۔اجلاس میں تعلیم کے شعبے میں ایک ارب 38کروڑ 35لاکھ روپے مالیت کے پروگرام کی اصولی منظوری دی گئی ہے، اس پروگرام کے تحت بلوچستان میں تعلیم کے شعبے پر توجہ دی جائے گی۔اس کے علاوہ صحت کے شعبے میں 74 ارب 92کروڑ روپے کی لاگت سے لاہور میں نواز شریف انسٹیٹوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ و ریسرچ قائم کیا جائے گا، اس منصوبے کو بھی منظوری کے لیے ایکنک کو بھیج دیا گیا ہے۔سکھر حیدرآباد موٹروے کی زمین کی خریداری کیلئے 68 ارب 73 کروڑ روپے کا منصوبہ ایکنک کو بھیج دیا گیا ہے جبکہ این ایچ اے کو ہدایت دی گئی ہے کہ سکھر حیدرآباد موٹروے 3 سال میں مکمل کیا جائے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر