وزارت مواصلات میں 78 ارب سے زائد کی بے ضابطگیوں کا انکشاف، 50 ارب کی بے ضابطگیاں صرف پاکستان پوسٹ میں رپورٹ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزارت مواصلات میں 78 ارب روپے سے زائد کی بے ضابطگیاں سامنے آگئیں۔
آڈیٹر جنرل پاکستان کی رپورٹ میں 78 ارب میں سے 50 ارب کی بے ضابطگیاں صرف پاکستان پوسٹ آفس میں سامنے آئی ہیں۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق صرف پاکستان پوسٹ آفس میں28 کروڑ42 لاکھ کی کرپشن اورچوری رپورٹ ہوئی، اس کے علاوہ پاکستان پوسٹ کے ایچ آرڈپارٹمنٹ میں بھی ایک ارب25 کروڑ69 لاکھ کی بےضابطگیاں ہوئیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان پوسٹ کی مختلف خریداریوں میں 2 ارب84 کروڑ کی سنگین بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔رپورٹ کے مطابق وزارت کے کمرشل بینکوں میں اکاؤنٹس کے باعث4 ارب58 کروڑکا نقصان ہوا اور وزارت میں12 کیسز میں 9 ارب42 کروڑ روپے کی عدم ریکوریاں رپورٹ ہوئیں جبکہ 13 کیسز میں 58 ارب روپے سے زائد کی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی۔آڈیٹرجنرل نے پاکستان پوسٹ میں ذمہ داران کےخلاف کارروائی مکمل کرنے کی سفارش کی اور کہاکہ پوسٹ آفس میں خریداری میں پی پی آر اے رولزکی پابندی لازم قراردی جائے اور خسارے والے ڈاک خانوں کو منافع بخش بنانے کیلئے مؤثراقدامات کیے جائیں۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر