سینئر سیاستدان محمد علی درانی سے ایم کیوایم وفد کی ملاقات، نئے صوبوں کے قیام پر اتفاق

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) سینئر سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی سے ایم کیوایم کے اعلیٰ سطحی وفد نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، جس میں ملک میں جاری سیاسی صورتحال، سیلاب کی تباہ کاریوں اور انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کے قیام جیسے اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایم کیوایم کے مرکزی رہنما اور تحریک صوبہ پوٹھوہار کے کنوینر زاہد ملک نے وفد کی قیادت کی، جبکہ ملاقات میں ایم کیوایم پنجاب کے سیکریٹری جنرل کرامت علی شیخ اور ایڈیشنل سیکریٹری جنرل عمر علی آغا بھی شریک تھے۔ملاقات کے دوران وفد نے صوبہ بہاولپور کی بحالی اور انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کے قیام کی جدوجہد پر محمد علی درانی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ملک میں نئے صوبوں کے قیام کے لیے مشترکہ کوششیں کی جائیں گی تاکہ گورننس کا نظام بہتر ہو اور عوامی مسائل مقامی سطح پر حل کیے جا سکیں۔

محمد علی درانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “نئے صوبوں کا قیام، نیشنل فنانس کمیشن کی منصفانہ تقسیم، اور صوبائی سطح پر فنانس کمیشن کے اقدامات وقت کی اہم ضرورت بن چکے ہیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو درپیش شدید سیلابی صورتحال کے پیش نظر نیشنل ایمرجنسی نافذ کی جائے تاکہ بروقت اقدامات ممکن بنائے جا سکیں۔

انہوں نے گورننس کی بہتری کے لیے بلدیاتی نظام کی فوری بحالی پر زور دیا اور کہا کہ “بلدیاتی نظام نہ ہونے کے باعث حالیہ سیلاب نے تباہی کی شدت میں اضافہ کیا ہے۔” محمد علی درانی نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ “صوبوں کے وسائل مخصوص شہروں پر خرچ کیے جا رہے ہیں، جو کہ عوامی مسائل کو مزید بڑھا رہے ہیں۔ صوبے کے وسائل کسی ایک وزیراعلیٰ کی صوابدید نہیں بلکہ ان کا استعمال آئینی فارمولے کے تحت پورے صوبے میں مساوی ہونا چاہیے۔”انہوں نے صوبہ پوٹھوہار کے قیام کے لیے تحریک شروع کرنے پر زاہد ملک کو مبارکباد پیش کی اور اس اقدام کو وقت کی ضرورت قرار دیا۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر