عراقی ائیرفورس کا اپنے پائلٹس کی تربیت کیلئے پاکستانی پائلٹس کی ایکسچینج پوسٹنگ کی خواہش کا اظہار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) عراقی ائیرفورس نے پاک فضائیہ سے جدید تربیتی نظام کی تشکیل میں تعاون کی درخواست کرتے ہوئے پاکستانی پائلٹس کی ایکسچینج پوسٹنگ سے مستفید ہونے کی خواہش ظاہر کی ہے۔
عراقیفضائیہ کے کمانڈر کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطح کے دفاعی وفد نے اسلام آباد کے ائیر ہیڈکوارٹرز میں پاکستان ائیر فورس کے چیف آف دی ائیر اسٹاف ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں برادر ممالک کے درمیان باہمی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا، جس میں خاص طور پر مشترکہ تربیت، صلاحیت سازی اور فضائی صنعت کی ترقی پر زور دیا گیا۔ملاقات کے دوران، چیف آف دی ائیر اسٹاف نے پاکستان اور عراق کے درمیان گہری مذہبی اور تاریخی روابط کو اجاگر کیا اور انہیں دونوں ممالک کی فضائی افواج کے درمیان مضبوط تعلقات کی بنیاد قرار دیا۔ انہوں نے تربیت کے شعبے میں عراقی فضائیہ کی مدد جاری رکھنے کے پاکستان ائیر فورس کے عزم کی تصدیق کی۔ائیر چیف نے یقین دلایا کہ پاکستان ائیر فورس عراقی فضائیہ کی صلاحیت سازی کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گی۔ ملاقات میں مشترکہ مشقوں اور تربیتی پروگراموں کے انعقاد پر بھی اتفاق کیا گیا تاکہ دونوں فضائی افواج کے درمیان تعاون اور آپریشنل ہم آہنگی کو فروغ دیا جاسکے۔عراقی فضائیہ کے کمانڈر نے پاکستان ائیر فورس کی بصیرت افروز قیادت کو سراہا اور اسے خطے کی جدید، پیشہ ور اور تکنیکی طور پر ترقی یافتہ فضائیہ قرار دیا۔ عراقی کمانڈر نے بتایا کہ ان کی فضائیہ اپنے پورے تربیتی نظام کو بنیاد سے لے کر اعلیٰ عملی اور حربی سطح تک دوبارہ منظم کرنے کی خواہش مند ہے۔ پاکستان ائیر فورس کی عالمی معیار کی تربیتی صلاحیتوں کو تسلیم کرتے ہوئے انہوں نے عراقی فضائیہ کے لیے جدید تربیتی نظام کی تشکیل میں تعاون کی درخواست کی۔عراقی کمانڈر نے یہ بھی کہا کہ ان کی فضائیہ پاکستانی پائلٹس کی ایکسچینج پوسٹنگ سےبھی مستفید ہوناچاہتی ہے تاکہ ان کے تجربہ کار اور عملی طور پر ماہر پائلٹس سے براہ راست سیکھا جاسکے۔ عراقی فضائیہ کےکمانڈر نے نیشنل آئی ایس آر اور انٹیگریٹڈ ائیر آپریشنز سینٹر اور پاک فضائیہ سائبر کمانڈ کا بھی دورہ کیا۔



  تازہ ترین   
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع
ایران کے ساتھ معاہدے پر ہفتے کے آخر یا پیر کو دستخط ہو سکتے ہیں، ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر