اسلام آباد: تعلیمی اداروں میں بچوں کو جسمانی سزا دینے پر مکمل پابندی عائد

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)تعلیمی اداروں میں بچوں کی جسمانی سزا دینے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی۔
جیو نیوز کے مطابق وفاقی ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن اسلام آباد نے تعلیمی اداروں میں طلبہ کو جسمانی سزائیں دینے کا نوٹس لیتے ہوئے بچوں کو جسمانی سزا دینے پر مکمل پابندی لگانے کی ہدایت کردی۔وفاقی ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے مراسلے میں سیکشن 3(2) کے تحت جسمانی سزا دینا ’قانون کی سنگین خلاف ورزی‘ قرار دی گئی ہے جب کہ تنبیہ بھی کی گئی ہےکہ خلاف ورزی پر تعلیمی اداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔مراسلےمیں کہا گیا کہ ایف ڈی ای اور وزارت تعلیم کے بارہا احکامات کے باوجود تشویشناک رپورٹس سامنے آئی ہیں، شہری اور دیہی علاقوں کے کچھ سرکاری تعلیمی اداروں میں طلبہ کو سزا دینے کے واقعات ہوئے۔ ایف ڈی ای کے مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام ہیڈز آف انسٹی ٹیوشنز کو فعال ایکشن کمیٹیاں قائم کرنے کی ہدایت دی جاتی ہے، اداروں میں ایکشن کمیٹیوں کی تفصیلات کے بینرز نمایاں طور پر لگائے جائیں۔مراسلے میں تمام ایریا ایجوکیشن آفیسرزکو 13 ستمبر کو لازمی سیمینارز کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا کہ ہر تعلیمی ادارے میں قانون کے بارے میں آگاہی بینرز لگائےجائیں۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر