قائداعظم محمد علی جناحؒ کا یوم وفات انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے

کراچی(نیشنل ٹائمز) بانیِ پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کا یوم وفات انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔
آج مختلف تقریبات میں بابائے قوم محمد علی جناح کو بھرپور طریقے سے خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔بانی پاکستان کے مزار پر آج مشہور شخصیات سمیت شہریوں کا حاضری دینے کا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ پھولوں کی چادریں بھی چڑھائی جائیں گی۔بابائے قوم کے یوم وفات کے سلسلے میں مختلف تنظیموں کی جانب سے ملک بھر میں سیمینارز، مذاکروں اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔آج صبح سویرے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنی کابینہ کے ہمراہ مراز قائد پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔اس موقع مراد علی شاہ کا کہنا تھا قائداعظم کے اصولوں پر عمل کر کے ہی ملک کو ترقی و استحکام دیا جا سکتا ہے، قائداعظم کے خواب کی تعبیر نوجوانوں کی محنت اور عزم میں ہے۔



  تازہ ترین   
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع
ایران کے ساتھ معاہدے پر ہفتے کے آخر یا پیر کو دستخط ہو سکتے ہیں، ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر