سابق ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد نے استعفیٰ دے دیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) قومی احساب بیورو (نیب) کے سابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لاہور سلیم شہزاد نے استعفیٰ دے دیا۔
سابق ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد نے 4 صفحات کا استعفیٰ چئیرمین نیب کو ارسال کیا ہے۔استعفے میں سلیم شہزاد کا کہنا تھا کہ صحت اور کچھ اور وجوہات کےباعث مزید نیب میں رہ نہیں سکتا، بھاری دل کے ساتھ استعفیٰ دے رہا ہوں ، الحمدللہ میرے خلاف کرپشن الزامات میں سے کچھ بھی ثابت نہ ہو سکا۔سلیم شہزاد کا کہنا تھا کہ فوج سے انجری کے بعد بطور میجر ریٹائرمنٹ لی، 1999میں نیب کے بانی ممبران میں سے ایک تھا، 18ویں گریڈ کے افسر کے طور پر کریئر کا آغاز کیا،21گریڈ میں ڈی جی کی پوسٹ تک پہنچا، ڈی جی نیب خیبرپختونخوا کے طور پر میں نے کارکردگی کے سارے ریکارڈ توڑے۔شہزاد کے مطابق اپریل 2017 میں ڈی جی نیب لاہور تعینات ہوا، بطور ڈی جی نیب لاہور 5 سال مسلسل عہدے پر برقرار رہا، اس دوران میگا کرپشن کیسز پر کارروائی کی، کارروائی کرتے ہوئے ادراک تھا کہ جن کےخلاف کارروائی کررہا ہوں ان کا ردعمل آئےگا، لاہور میں عوام کے لیےکام کیا اور 947 ارب روپے کے برابر برآمدگیاں کرائیں، مجھ سے پہلےلاہورمیں مختلف ادوار کے17سال میں صرف 44 ارب روپےکی برآمدگیاں ہوسکی تھیں۔سلیم شہزاد نے چیئرمین نیب سے درخواست کی ہےکہ انہیں 2 سال تک گھر رکھنےکی اجازت دی جائے۔



  تازہ ترین   
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع
ایران کے ساتھ معاہدے پر ہفتے کے آخر یا پیر کو دستخط ہو سکتے ہیں، ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر