پاکستان میں لاکھوں افراد کے فون ٹیپ ہونے اور انٹرنیٹ فائر وال کے ذریعے نگرانی کیے جانے کا انکشاف

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز)انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے پاکستان میں لاکھوں لوگوں کے فون ٹیپ ہونے اور انٹرنیٹ فائر وال کے ذریعے نگرانی کیے جانے کا انکشاف کیا ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی ایک رپورٹ میں الزام عائد کیا ہے کہ پاکستانی حکام نے شہریوں کی غیر قانونی نگرانی جاری رکھی ہوئی ہے، جس میں عام شہری، صحافی اور معروف سیاستدان شامل ہیں۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی ادارے بیک وقت 40 لاکھ موبائل فونز کی نگرانی کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، دوسرا طریقہ ڈبلیو ایم ایس ٹو کہلائے جانے والے فائر وال کا ہے جو انٹرنیٹ پر 20 لاکھ فعال سیشنز کو بلاک کرسکتا ہے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ نگرانی کے یہ 2 نظام ایک ساتھ کام کرتے ہیں، ایک نظام کالز اور پیغامات سننے دیتا ہے جبکہ دوسرا پورے ملک میں ویب سائٹس اور سوشل میڈیا کو سست یا بند کر دیتا ہے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق فون کمپنیوں کو مبینہ طور پر “لافل انٹرسپٹ مینجمنٹ سسٹم (LIMS)” منسلک کرنے کی ہدایت دی گئی تاکہ ڈیجیٹل سرگرمیوں کی نگرانی کی جا سکے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ پاکستان اس وقت تقریباً 6 لاکھ 50 ہزار ویب لنکس کو بلاک کر رہا ہے اور یوٹیوب، فیس بک اور ایکس جیسے پلیٹ فارمز پر پابندیاں لگا رہا ہے۔



  تازہ ترین   
وزیر اعظم شہباز شریف کا ملک میں زرعی اور موسمیاتی ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان
پاکستان میں لاکھوں افراد کے فون ٹیپ ہونے اور انٹرنیٹ فائر وال کے ذریعے نگرانی کیے جانے کا انکشاف
ملتان کی صورتحال تشویشناک، اگلے تین دن کا بڑا چیلنج جنوبی پنجاب ہے: ڈی جی پی ڈی ایم اے
کراچی: بارش اور تھڈو ڈیم بھرنےکے بعد ملیر اور لیاری ندیاں بپھر گئیں، پانی رہائشی علاقوں میں داخل
ملیر اور لیاری ندیاں بپھرنے پر میئر کراچی کا مختلف علاقوں کا دورہ، پاک فوج سے مدد طلب
خیبرپختونخوا میں 8 ہزار سے زیادہ فتنہ الخوارج دہشتگرد موجود ہیں: سرکاری حکام کا انکشاف
وفاقی حکومت کا سیلاب متاثرین کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کا فیصلہ
بھارت نے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا، پاکپتن میں 23 گاؤں مکمل ڈوب گئے، 64 ہزار سے زائد آبادی متاثر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر