کمشنر کراچی کا آج شہر میں تمام اسکول بند رکھنےکا اعلان

کراچی (نیشنل ٹائمز) بارش کے پیش نظر آج اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کردیا گیا۔
کمشنر کراچی نے بتایا کہ شہر میں آج تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ڈاؤ یونیورسٹی میں بھی آج ہونے والےامتحانات ملتوی کردیے گئے، نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں ہوگا۔یاد رہےکہ کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔منگل کی صبح سے ملیر، قائدآباد، شاہ فیصل کالونی، سرجانی ٹاون، صفورا، گلستان جوہر، سہراب گوٹھ، صدر، کلفٹن، شاہراہ فیصل سمیت شہر کے اکثر علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش ہورہی ہے۔منگل کی رات 8 بجے سے بارش کا تیز اسپیل شروع ہوا جس سے شاہراہ فیصل، ڈرگ روڈ انڈر پاس کے قریب، ماڈل کالونی، راشد منہاس روڈ، نیپا، صفورا اور ملیر کے علاقوں میں پانی جمع ہو گیا اور ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔اسی طرح کراچی شہر کے دیگر علاقوں گلشن اقبال، گلستان جوہر، ناظم آباد، سائٹ ایریا میں بھی تیز بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات نے کراچی میں آئندہ ایک دو روز میں بارش کا نیا اسپیل آنے کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سسٹم کا مرکز ابھی کراچی کے قریب آنا باقی ہے اور شہرمیں 24 سے 48 گھنٹوں میں بارش کا نیا اسپیل آسکتا ہے۔



  تازہ ترین   
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع
ایران کے ساتھ معاہدے پر ہفتے کے آخر یا پیر کو دستخط ہو سکتے ہیں، ٹرمپ
ایف بی آر نے کھانے پینے، گھریلو استعمال کی اشیاء پر ٹیکسوں کی بھرمار کر دی
معاہدے میں کیے گئے تمام وعدوں کو لازمی طور پر پورا کیا جانا چاہیے، باقر قالیباف
کم از کم ماہانہ اجرت میں 10 فیصد اضافہ، تنخواہ دار طبقے پر سرچارج ختم
لکی مروت میں شہریوں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خودکش حملہ آور کو ناکام بنا دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر