کراچی: بارش اور تھڈو ڈیم بھرنےکے بعد ملیر اور لیاری ندیاں بپھر گئیں، پانی رہائشی علاقوں میں داخل

کراچی (نیشنل ٹائمز) بارش ، تھڈو ڈیم بھرنے اور لٹھ ندی میں طغیانی کے بعد ملیر اور لیاری ندیاں بپھر گئیں، پانی اطراف کی آبادیوں میں داخل ہوگیا۔
تھڈو ڈیم بھرنے کے بعد اسپل وے سے آنے والے پانی نے ندی کی سطح اور بہاؤ میں مزید اضافہ کردیا جس کے بعد تھڈو ڈیم کا سیلابی پانی اسکیم 33 کے رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا، جمالی پل کے قریب ایم 9 بھی سیلابی پانی سےبھر گیا۔ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق سندھ حکومت نے ایم 9 کی بیچ کی دیوار توڑ کر پانی کو راستہ دینے کا فیصلہ کیا۔جام گوٹھ ملیر کےمقام پرشاہراہ بھٹو سیلاب میں بہہ گئی، پانی ملیر ندی کے درمیان تعمیر ہونے والی شاہراہ بھٹو کو کاٹ کر دوسری جانب نکل گیا۔لیاری ندی میں بھی طغیانی آگئی، ایف بی ایریا، شفیق کالونی،گلشن اقبال یوسی 1،گوہر آباد، حسن نعمانی کالونی سہراب گوٹھ، لیاری بکرا پیڑی کےقریب بھی ندی کاپانی گھروں میں داخل ہوگیا، کئی فٹ پانی جمع ہونے سے شہری گھروں میں محصور ہوکر رہ گئےاس کے علاوہ مچھر کالونی، نشربستی، عیسیٰ نگری کے اطراف بھی لیاری ندی کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔
سیلابی ریلوں سے متاثرہ علاقو ں میں ریسکیو آپریشن
سیلابی ریلوں سے متاثرہ علاقو ں میں ریسکیو آپریشن جاری ہے، ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق لاسی پاڑہ سے 15 بچے، ایک بزرگ شہری اور 4 خواتین کو ریسکیو کرلیا گیا جبکہ نشربستی سے 8 اور شہبازگوٹھ میں 9 بچوں سمیت 12افراد محفوظ مقام پر منتقل کردیے گئے۔پاک فوج اور ریسکیو 1122 نے سعدی ٹاؤن کے قریب ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے 10 افراد کو بحفاظت محفوظ مقام پر منتقل کیا۔
ایم 9 پرآنے والاپانی تھڈوڈیم کا نہیں، معاون خصوصی وزیراعلی سندھ
دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی سلیم بلوچ نے دعویٰ کیا کہ ایم 9 پر آنے والا پانی تھڈوڈیم کا نہیں بلکہ لٹھ ندی کا ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کی ندیوں میں کیرتھررینج سے ریلا آرہا ہے، سندھ میں تمام ڈیم بھرنےکے بعد پانی ملیرندی سے سمندر میں جارہاہے۔ان کا کہنا تھا کہ شہری آبادیاں محفوظ ہیں، ندیوں میں جہاں تجاوزات بنائی گئیں وہاں مسئلہ ہے ۔



  تازہ ترین   
وزیر اعظم شہباز شریف کا ملک میں زرعی اور موسمیاتی ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان
پاکستان میں لاکھوں افراد کے فون ٹیپ ہونے اور انٹرنیٹ فائر وال کے ذریعے نگرانی کیے جانے کا انکشاف
ملتان کی صورتحال تشویشناک، اگلے تین دن کا بڑا چیلنج جنوبی پنجاب ہے: ڈی جی پی ڈی ایم اے
کراچی: بارش اور تھڈو ڈیم بھرنےکے بعد ملیر اور لیاری ندیاں بپھر گئیں، پانی رہائشی علاقوں میں داخل
ملیر اور لیاری ندیاں بپھرنے پر میئر کراچی کا مختلف علاقوں کا دورہ، پاک فوج سے مدد طلب
خیبرپختونخوا میں 8 ہزار سے زیادہ فتنہ الخوارج دہشتگرد موجود ہیں: سرکاری حکام کا انکشاف
وفاقی حکومت کا سیلاب متاثرین کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کا فیصلہ
بھارت نے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا، پاکپتن میں 23 گاؤں مکمل ڈوب گئے، 64 ہزار سے زائد آبادی متاثر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر