ملیر اور لیاری ندیاں بپھرنے پر میئر کراچی کا مختلف علاقوں کا دورہ، پاک فوج سے مدد طلب

کراچی (نیشنل ٹائمز) ملیر اور لیاری ندیاں بپھرنے سے پانی رہائشی علاقوں میں داخل ہونے کے بعد میئر کراچی نے صورتحال کا جائزہ لینےکے لیے رات گئے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔
میئر کراچی ایم 9 موٹروے پر شہبازگوٹھ بھی پہنچے، سپر ہائی وے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف سیکرٹری کے ذریعے پاک فوج سے مدد کی درخواست کی۔ پاک فوج کے دستے بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پانی کا لیول چند گھنٹے قبل خطرناک حد پر تھا، مسلسل کاوشوں سے پانی کا لیول اب نمایاں طور پر کم ہے، لیاری ندی کا دورہ کیا صورتحال وہاں بھی بہتر ہے۔انہوں نے کہا کہ شہری مسائل کے حل کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کئے جا رہے ہیں، موٹر وے بند کرنے کا مقصد شہری جانوں کو نقصان سے بچانا ہے، میئر کراچی نے امید ظاہر کی کہ چند گھنٹوں میں پانی کی سطح مزید کم ہوجائےگی۔انہوں نے بتایا کہ اب تک 200 سے زائد افراد کو ریسکیو کرچکے ، شہریوں کی سہولت کے لیے 4 ریلیف سینٹرز قائم کردیے گئے ہیں، متاثرہ افراد کو ریلیف سینٹرز میں محفوظ طریقے سے منتقل کیا، پانی کی نکاسی ہنگامی بنیادوں پر شروع کر دی گئی۔اس سے قبل جیونیوز سے گفتگو میں مرتضیٰ وہاب نے ملیر اور لیاری ندی کے اطراف کے علاقوں کی صورت حال کو چیلنجنگ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملیر اور لیاری ندی دریا کی طرح بہہ رہی ہیں، لیاری ندی میں پانی کا بہاؤ زیادہ ہے، تھڈوڈیم سے پانی کا اخراج جاری ہے، عوام سے اپیل ہے کہ غیر ضروری طور پرگھروں سے نہ نکلیں۔میئر کراچی نے سعدی ٹاؤن میں پانی آنے سے متعلق سوشل میڈیا پر جاری خبروں کو جھوٹ پر مبنی قرار دیدیا، انہوں نے کہا کہ سعدی ٹاؤن میں پانی موجود نہیں۔



  تازہ ترین   
وزیر اعظم شہباز شریف کا ملک میں زرعی اور موسمیاتی ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان
پاکستان میں لاکھوں افراد کے فون ٹیپ ہونے اور انٹرنیٹ فائر وال کے ذریعے نگرانی کیے جانے کا انکشاف
ملتان کی صورتحال تشویشناک، اگلے تین دن کا بڑا چیلنج جنوبی پنجاب ہے: ڈی جی پی ڈی ایم اے
کراچی: بارش اور تھڈو ڈیم بھرنےکے بعد ملیر اور لیاری ندیاں بپھر گئیں، پانی رہائشی علاقوں میں داخل
ملیر اور لیاری ندیاں بپھرنے پر میئر کراچی کا مختلف علاقوں کا دورہ، پاک فوج سے مدد طلب
خیبرپختونخوا میں 8 ہزار سے زیادہ فتنہ الخوارج دہشتگرد موجود ہیں: سرکاری حکام کا انکشاف
وفاقی حکومت کا سیلاب متاثرین کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کا فیصلہ
بھارت نے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا، پاکپتن میں 23 گاؤں مکمل ڈوب گئے، 64 ہزار سے زائد آبادی متاثر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر