سندھ: ججز اور عملے کو سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق مراسلہ جاری

کراچی(نیشنل ٹائمز)سندھ کی ضلعی عدالتوں کے ججز اور عملے کو سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق مراسلہ جاری کردیا گیا۔
رکن انسپکشن ٹیم کے مرسلے میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے ضابطوں کی خلاف ورزی پر تحفظات کا اظہار کیا ہے، جوڈیشل افسران اور عملہ سوشل میڈیا کے استعمال میں نظم وضبط اور وقار کا خیال رکھے، سوشل میڈیا پرایسی کوئی سرگرمی نہ کی جائے جو ادارے کی بدنامی کا باعث بنے۔مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ جوڈیشل افسران اور عملہ سوشل میڈیا پردستاویز یا عدالتی کارروائی دکھانےسے پرہیز کریں، بغیراجازت خفیہ معلومات شیئر کرنا سندھ سول سرونٹس رولز کی خلاف ورزی ہے، زیرالتوا اور نمٹائے گئے مقدمات یا پالیسی معاملات سے متعلق پوسٹ یاکمنٹس سے اجتناب کیا جائے۔مراسلے میں مزید کہا گیا کہ جوڈیشل افسران و عملہ سیاسی، فرقہ وارانہ یاقابل اعتراض مواد شائع کرنے سے پرہیزکریں، ایسا مواد شیئر نہ کیاجائے جو شہرت کو نقصان پہنچانے یا توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہو، توہین آمیز مواد شائع کرنے پر متعلقہ افسر کے خلاف انضباطی کارروائی کی جائے گی۔مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ جوڈیشل افسران اور عملہ آفیشل عہدے کو ذاتی تشہیر یا کاروباری فائدے کیلئے استعمال نہ کریں، جوڈیشل افسران اور عملے کو سوشل میڈیا پر نئے رابطے بنانے کے دوران محتاط رویہ رکھنا چاہیے، مفادات کے تصادم سے بچنے کیلئے نئے رابطوں میں احتیاط برتی جائے۔رکن انسپکشن ٹیم کے مراسلے میں ہدایت کی گئی ہےکہ ضلعی ججز یقینی بنائیں کہ ججز و عملے کی جانب سے ایس او پیز پر عمل درآمد کیا جائے۔



  تازہ ترین   
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع
ایران کے ساتھ معاہدے پر ہفتے کے آخر یا پیر کو دستخط ہو سکتے ہیں، ٹرمپ
ایف بی آر نے کھانے پینے، گھریلو استعمال کی اشیاء پر ٹیکسوں کی بھرمار کر دی
معاہدے میں کیے گئے تمام وعدوں کو لازمی طور پر پورا کیا جانا چاہیے، باقر قالیباف
کم از کم ماہانہ اجرت میں 10 فیصد اضافہ، تنخواہ دار طبقے پر سرچارج ختم
لکی مروت میں شہریوں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خودکش حملہ آور کو ناکام بنا دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر