نیو کراچی: گارمنٹ فیکٹری آتشزدگی کے باعث زمین بوس، 8 فائر فائٹرز زخمی

نیو کراچی (نیشنل ٹائمز) گارمنٹ فیکٹری آتشزدگی کے باعث زمین بوس ہوگئی۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ نیو کراچی سیکٹر 8 اے کے قریب گارمنٹ فیکٹری میں پیش آیا۔حکام کا بتانا ہےکہ منگل کی صبح 7 بجے کے قریب 3 منزلہ عمارت کی بیسمنٹ میں آگ لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، فیکٹری میں 200 سے 300 لوگ موجود تھے جنہیں نکال لیا گیا ہے۔فائر حکام کا کہنا ہےکہ ریسکیو کے عمل میں 26 سے 27 اہلکاروں نے حصہ لیا اور 8 گاڑیوں کی مدد سے 2 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا گیا جب کہ اس دوران آس پاس کی عمارتوں کو بھی خالی کرالیا گیا۔حکام کے مطابق عمار ت کمزور ہونے کی وجہ سے کولنگ کے عمل کے د وران نیچے آگری جس کے بعد ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے اور سرچنگ کے عمل کو جلد مکمل کرلیا جائے گا۔دوسری جانب عباسی شہید اسپتال کے ایم ایس کا بتانا ہےکہ فیکٹری میں آگ بجھاتے ہوئے جھلس کر 8 فائر فائٹرز زخمی ہوئے جنہیں عباسی شہید لایا گیا ہے، 2 فائرفائٹرز کو طبی امداد دی جارہی ہے جب کہ شدید زخمی 4 فائرفائٹرز کو سول ٹراما سینٹر اور 2 کو گلشن اقبال کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر