برسلز میں پاکستانی سفارتخانے کے زیر اہتمام یوم دفاع کے موقع پر پروقار تقریب منعقد، بیلجیئم کے شہریوں، صحافیوں، کمیونٹی لیڈرز اور پاکستانیوں کی بڑی تعداد کی شرکت

برسلز (نیشنل ٹائمز) برسلز میں پاکستانی سفارتخانے نے یوم دفاع کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا جس میں پاکستان کے ان بہادر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا گیا جنہوں نے بیرونی جارحیت کے خلاف مادر وطن کا دفاع کیا اور جرات اور عزم کے ساتھ اس کی خودمختاری کا تحفظ جاری رکھا ہوا ہے۔

ہفتہ کو یہاں پاکستان کے سفارت خانہ سے جاری بیان کے مطابق تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد صدر مملکت اور وزیراعظم پاکستان کے پیغامات سنائے گئے۔ تقریب میں دفاعی اتاشی، بیلجیئم کے شہریوں، صحافیوں، کمیونٹی لیڈرز اور پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

یورپی یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے 6 ستمبر کی تاریخ اور اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ یوم دفاع 1965 کی جنگ کے دوران دی گئی عظیم قربانیوں کی یاددہانی اور وطن کے دفاع کے لیے قوم کے اتحاد، ریزیلینس اور غیر متزلزل عزم کی علامت ہے۔

پاکستان کے سفیر نے کہا کہ یہ دن ان بہادر سپاہیوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے جنہوں نے پاکستان کے لیے اپنی جانیں نچھاور کیں اور قوم کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اس کا دفاع ایک مقدس اور اعلیٰ فریضہ ہے۔ تقریب میں معرکہ حق کے ہیروز کو خراج تحسین پیش کیا گیا جن کی جرات نے دشمن کے عزائم کو ناکام بنادیا اور آپریشن بنیان مرصوص کے شہداءکو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا جنہوں نے قوم کی حفاظت کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔

ان کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ تقریب کا اختتام پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور اس کی مسلح افواج کی مسلسل مضبوطی اور فلاح و بہبود کے لیے خصوصی دعا کے ساتھ ہوا۔



  تازہ ترین   
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع
ایران کے ساتھ معاہدے پر ہفتے کے آخر یا پیر کو دستخط ہو سکتے ہیں، ٹرمپ
ایف بی آر نے کھانے پینے، گھریلو استعمال کی اشیاء پر ٹیکسوں کی بھرمار کر دی
معاہدے میں کیے گئے تمام وعدوں کو لازمی طور پر پورا کیا جانا چاہیے، باقر قالیباف
کم از کم ماہانہ اجرت میں 10 فیصد اضافہ، تنخواہ دار طبقے پر سرچارج ختم
لکی مروت میں شہریوں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خودکش حملہ آور کو ناکام بنا دیا
وفاقی کابینہ نے مالی سال 27-2026 کیلئے بجٹ دستاویزات اور فنانس بل کی منظوری دیدی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر