ریلوے اسٹیشنز پر مکہ مدینہ کی طرح صفائی کرنیوالی مشینیں لگائی ہیں: حنیف عباسی

کراچی(نیشنل ٹائمز) وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے ہم نے مختلف ریلوے اسٹیشنز پر صفائی ستھرائی کے لیے وہ مشینیں لگائی ہیں جیسی مکہ مدینہ میں ہوتی ہیں۔
حنیف عباسی کی میڈیا سے گفتگو کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ہر ریلوے ڈویژن میں جاکر یہ بات واضح کر دی ہے کہ بغیر ٹکٹ جو سفر کرے گا اور جو سفر کروائے گا دونوں جیل جائیں گے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا ریلوے میں جو مفت خورے والا چکر تھا کہ 4 ٹکٹ مجھے دلوا دیں، 6 ٹکٹ مجھے دلوا دیں یہ کلچر بھی ہم نے ختم کر دیا ہے، مجھے ایک قریبی جاننے والے نے فون کیا کہ فلاں بندہ ہے اس کے داماد اور بیٹی نے گرین لائن میں کراچی جانا ہے ٹکٹ چاہئیں، میں کہا 20 ہزار روپے اسے دیں اور کہیں جاکر ٹکٹ لے اور چلا جائے، اب یہ طریقہ نہیں چلے گا کہ وزیر یا چیئرمین صاحب کے گھر سے کوئی فون کر کے کہے کہ دو ٹکٹ اس کو دیدیں، چار ٹکٹ اس کو دیدیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے ساتھ ہم سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا ایک معاہدہ کرنے جا رہے ہیں تاکہ واشنگ لائن میں ہماری گاڑیاں اچھی طرح سے صاف ہوں، آپ حیران ہوں گے کہ ہماری گاڑیوں میں کھٹمل بھی ہیں اور مچھر بھی ہیں، ہم کھٹمل اور مچھر بھی نہیں مار سکے، پنڈی میں ہم نے واشنگ لائن آؤٹ سورس کی، 3 گھنٹے میں دھلنے والی ریل کار اب ڈیڑھ گھنٹے میں دھل رہی ہے، اس میں فیومیگیشن ہو رہی ہے، وہی ماڈل لاہور میں ہے اور اسی ماڈل کو کراچی میں لا رہے ہیں۔وزیر ریلوے کا کہنا تھا اس وقت خانیوال، لاہور، ملتان، اوکاڑہ اور راولپنڈی کے ریلوے اسٹیشن پر آپ کو وہ صفائی ستھرائی ملے گی جس طرح کی صفائی مکہ مدینہ میں مشینوں کے ساتھ ہوتی ہے، وہاں آپ کو مٹی نظر نہیں آئے گی، واش رومز صاف ملیں گے، ریلوے اسٹیشنز بھی صاف نظر آئییں گے۔حنیف عباسی کا کہنا تھا ایک وقت تھا جب پنڈی سے لاہور تک چلنے والی ہماری ریل کار کا بڑا نام تھا لیکن اب اس کا بیڑہ غرق ہو چکا ہے، خانیوال سے لاہور ہمارا بہت ہی منافع بخش روٹ ہے اس پر بھی نئی کوچز لا رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع
ایران کے ساتھ معاہدے پر ہفتے کے آخر یا پیر کو دستخط ہو سکتے ہیں، ٹرمپ
ایف بی آر نے کھانے پینے، گھریلو استعمال کی اشیاء پر ٹیکسوں کی بھرمار کر دی
معاہدے میں کیے گئے تمام وعدوں کو لازمی طور پر پورا کیا جانا چاہیے، باقر قالیباف
کم از کم ماہانہ اجرت میں 10 فیصد اضافہ، تنخواہ دار طبقے پر سرچارج ختم
لکی مروت میں شہریوں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خودکش حملہ آور کو ناکام بنا دیا
وفاقی کابینہ نے مالی سال 27-2026 کیلئے بجٹ دستاویزات اور فنانس بل کی منظوری دیدی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر