ہمارے عہدیداران کو ہٹایا جارہا ہے ایسے میں بات چیت ممکن نہیں: بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہمارے عہدیداران کو ہٹایا جارہا ہے ایسے میں بات چیت کیسے کریں۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پاک فوج کی ملک کے لیے بہت قربانیاں ہیں، ملک کا دفاع کیا ہے، ابھی جنگ جیتی ہے، ہم اس کو قدر سے دیکھتےہیں۔انہوں نے کہا کہ ہر کسی کی مدت کا تعین آئین کے مطابق ہونا چاہیے، ہم نے نہ اس قانون سازی کو چیلنج کیا ہے، نہ کرنے کا ارادہ ہے، 2030 تک پلان کی جہاں تک بات ہےتوپلان تو سب کرتےہیں، دیکھتےہیں کیا ہوتا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سیلاب پر تمام جماعتوں کو سیاست اور صوبائیت سے بالاتر ہوکر سب کی مددکرنےکی ضرورت ہے، اس وقت ملک میں سیلاب کی صورتحال ہے، پنجاب حکومت سے بھی کہتاہوں کہ مل کر سیلاب متاثرین کےساتھ تعاون کریں۔ بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا کی حکومت سیلاب متاثرین کے لیےکوششیں کررہی ہے، پیر سے سیلاب متاثرہ علاقوں میں جا رہا ہوں، بونیر میں سلاب متاثرین کے ساتھ ہوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے اپوزیشن لیڈرز کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا، بات چیت کا عمل کیسے ہو جب آپ ہمارےعہدےداروں کو ہٹارہے ہیں، ہمارےارکان کو نااہل کیاجارہا ہے ایسے میں بات چیت ممکن نہیں۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر